Topics
شہناز پروین (
بریڈ فورڈ): وظیفے کے علاوہ رات کو تین منٹ یا حی یا قیوم پڑھ کر تصور کرتی ہوں کہ
بیٹے کی جسمانی اور ذہنی صحت ٹھیک ہو گئی ہے ، اسے نوکری اور گاڑی مل گئی ہے، اس
کی شادی ہو گئی ہے، بچے ہوگئے ہیں، گھر مل گیا ہے اور اس نے نشے کی عادت چھوڑ دی
ہے۔ بیٹا کافی حد تک بہتر تھا لیکن جب غصہ آئے تو کہتا ہے کہ لوگ مجھے گالیاں دے
رہے ہیں، میں ان کو ماروں گا۔ میں جو عمل کر رہی ہوں اس کے ساتھ پیرا سائیکالوجی
کا علاج کرنا چاہتی ہوں تا کہ بیٹا خوش گوار زندگی گزارنے کے قابل ہو جائے۔ بیٹا
کنوارا ہے اور عمر 42 سال ہے۔
جواب : آپ
جو وظیفہ پڑھ رہی ہیں ، روک دیں۔ اس کے بجائے قران کریم ترتیب سے پڑھیں اور ترجمے
پر غور کریں۔ بیٹے کے نشے کی عادت کے لئے علاج یہ ہے۔9x12 انچ سادہ شیشے
پر سبز رنگ پینٹ کرا کے گھر میں ایسی جگہ رکھیں جہاں بیٹے کی بار بار نظر پڑے۔
بیٹے کے پلنگ کی چادر اور تکیہ وغیرہ سفید ہو۔ نمک سے پرہیز کریں۔ کم سے کم نمک
استعمال کیا جا سکتا ہے 43 روز بعد صورتِ حال سے مطلع کریں۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔