Topics

مثبت چارج ۔ فالج


افشاں مجید ( انگلینڈ) : 2013ء میں فالج ہوا اس کے بعد سے بایاں حصہ مفلوج ہے۔ بائیں ہاتھ اور انگلیوں کو حرکت نہیں دے سکتی۔ چلنے میں دشواری ہے۔ ایک ہاتھ سے گھر کے کام نہیں ہوتے اور میں گھر تک محدود ہو گئی ہوں۔ گزشتہ 12 سالوں سے صرف دو یا تین گھنٹے سوتی ہوں وہ بھی نیند کی گولیاں کھا کر۔ مہربانی فرما کر میری مدد کریں۔ عمر 52 سال ہے۔

جواب  : نیند اللہ تعالی ٰ کی بڑی نعمت ہے ۔ آپ سونے لیٹیں تو یہ تصور کریں کہ ناف پر شیشے کا ٹرانسپیرنٹ مرتبان (جار) رکھا ہوا ہے۔ آسمان سے نیلی روشنی اس جار میں ذخیرہ ہو رہی ہے۔ نیلی روشنی کے ذخیرہ ہونے کا تصور کرتے کرتے سو جائیں۔ علاج کی مدت تین ماہ ہے۔ انشاء اللہ نیند معمول پر آنے سے دماغ  پُر سکون ہوگا۔ دماغ سے جسم کو ملنے والی برقی رو میں مثبت چارج کا غلبہ ہوگا اور جسم کے بے حرکت حصے میں حرکت پیدا ہو جائے گی، انشاء اللہ۔ دن میں باوضو رہیں اور کوئی بھی کام کرتے ہوئے بار بار تصور کریں کہ میں پُرسکون ہوں، صحت مند ہوں۔ کھٹی  چیزوں اور فریج کے کھانوں سے پر ہیز کریں۔ اگر بلڈ پریشر لو نہ ہو تو نمک کم کر دیں۔



حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ مئی 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔