Topics

رنگین کپڑے۔بال توڑنے کی عادت


ریحانہ سلیم : ایک سال سے بے اختیاری میں سر کے بال کھینچ کر توڑتی رہتی ہوں۔ کوشش کے باوجود خود کو روک نہیں پاتی۔ جب کوشش کی تو ایک ماہ تک روک سکی۔ جتنا پریشان ہوتی ہوں کہ بال توڑنا بند کر دوں، اتنا زیا دہ کھینچتی ہوں۔ تقریباً 25 سال سے دل کی دھڑکن اکثر تیز رہتی ہے۔ کھانے کے بعد سانس بہت پھولتا ہے۔ پہلے بچے کی پیدائش پر  مسئلہ حل ہو گیا تھا۔ تیسرے بچے کے بعد پھر شروع ہو گیا۔ بلڈ پریشر low رہتا ہے۔ پانچ سال قبل ڈاکٹر نے ڈپریشن اور نیند کی دوا تجویز کی۔ چند ماہ قبل دوا لینا چھوڑ دی لیکن نیند کی وجہ سے دوبارہ لینا پڑی۔

جواب  :  ۱ ۔اس الجھن کے کئی علاج ہیں۔

1۔ سر پر استرا پھروا کر کالا کپڑا باندھ لیجیئے۔

۲۔ رات کو چھت پر چلی جایئے یا ایسی جگہ بیٹھے جہاں سے آسمان پر جھل مل تارے نظر آئیں۔ ان ستاروں میں کسی ایک  ستارے کو پلک جھپکائے بغیر دیکھیئے۔ ، پلک جھپک جائے، دوبارہ دیکھئے۔ یہ عمل تقریباً نو سے دس منٹ کیجئے۔

۳۔ روزانہ غسل کیجئے اور رنگین کپڑے پہننا چھوڑ دیجیئے۔ صاف ستھرا سفید لباس پہنئے۔

۴۔ کوشش کیجیئے کہ دن میں نہ سوئیں۔ پانی زیادہ  پیجئے، ٹہلنے کا پروگرام بنایئے۔ معالج سے مشورہ کر کے صبح و شام کافی پی سکتی ہیں۔



حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ اکتوبر2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔