Topics
م۔ ع۔ ع، شہر کا نام نہیں لکھا: بیٹے کی عمر 13 سال ہے ۔ اس کی صحت اچھی
ہے لیکن تولیدی نظام کا مسئلہ ہے جس کی
وجہ سے پریشان ہوں ۔ علاج کے لئے ایک بڑے ہسپتال نے بہت زیادہ رقم بتائی ہے جومیری
استطاعت سے زیادہ ہے۔
جواب : جسمانی ساخت
یکساں ہونے کے باوجود الگ الگ ہوتی ہے۔ اگرعضو چھوٹا ہے تو اس کا خیال نہ کیجئے
اور دیکھنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ یہ کوئی بیماری نہیں۔ جس طرح قد چھوٹے بڑے ہوتے
ہیں، یہ اسی قبیل کی ایک حالت ہے۔ خود بخود ٹھیک ہوجائے گا۔ تولیدی نظام میں نقص
سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2022ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔