Topics
احمد نواز (اٹک): دسمبر۲۰۲۰ء کے ’’آج کی بات‘‘ پرتفکر کے دوران خیال آیا کہ مجھے اپنی تکمیل کر نی چاہئے
۔ میری اصل روح
ہےجومرنے کے بعد دوسرے عالم میں
منتقل ہوجاتی ہےاس لئے مجھے روح سے واقف ہونا ہے۔ گزارش ہے کہ مناسب مشقیں تجویز فرمائیں تاکہ میری تکمیل
ہو۔ رات کو سونے سے پہلے بچوں کے ہمراہ سیرت طیبہ ؐ کا مطالعہ کرتا ہوں
اور کثرت سے درود خضری کا ورد کر کے سوتاہوں۔
جواب : الحمد للہ آپ سیدھے راستے پر چل رہے ہیں ۔ درود شریف کی بر کت سے اللہ تعالیٰ کا انعام اور فضل بندے پر بارش کی طر ح ہے ۔ گراف پیپر میں خانے بنے ہو ئے ہو تے ہیں ۔ ہر خانے میں کالی روشنائی سے’’ل‘‘ لکھئے ۔ خیال رہے کہ ’’ ل‘‘ گراف سے باہر نہ آئے ۔ قینچی سے ’’ ل ‘‘ لکھا ہوا خانہ کاٹ کر ایک جگہ کسی ڈبے میں جمع کرلیجئے۔ ایک ’’ل ‘‘لے کر اس کی گو لی بنا یئے اور ہر گو لی گوندھے ہوئے آٹے میں لپیٹ لیجئے ۔ گولیوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار ہوجائے تو بتائے گئے طریق ِ کار کے تحت سب کوگوندھے ہوئے آٹے میں الگ الگ لپیٹ کر ایسی جگہ بہادیجئے جہاں پانی اور مچھلیاں ہوں۔ چلتے پھر تے وضو بے وضو اس یقین پر دھیان رکھئے کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے ۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2021ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔