Topics
نورین احمد،کراچی: بیٹے کی عمر 26 سال ہے۔ سماعت ٹھیک ہے
لیکن رات میں سماعتی آلہ لگا کر سوتا ہے ورنہ نیند نہیں آتی۔ 20 سال پہلے ایک حادثے میں
کان کا پردہ متاثر ہوا ۔ دن میں کان ٹھیک رہتا ہے،رات کو کان میں آوازیں آتی ہیں۔
آلے کے بغیر سو نہیں سکتا۔ ڈاکٹروں کو مرض
سمجھ میں نہیں آتا۔ بعض نے اسے لاعلاج کہا ہے۔ بیٹا اب مایوس ہوگیا ہے، کہتا
ہے کہ 20 سال گزرگئے، بقیہ زندگی بھی گزر
جائے گی۔ کیا پیراسائیکالوجی میں اس کا علاج ہے؟
جواب: صاف ستھری روئی لے کر اس میں سیاہ مرچ کا موٹا موٹا سفوف ڈالئے اور روئی کو لپیٹ کر دونوں کانوں میں رکھ لیجئے ۔ اچھا یہ ہے کہ رات کے استعمال شدہ پھوئے چاندی کی چھوٹی ڈبیا میں رکھ لیجئے اور دن میں نئے پھوئے لگالیجئے۔ اسی طرح دن میں استعمال کئے گئے پھوئے ڈبیا میں رکھئے اور رات میں نئے پھوئے کانوں میں رکھ کر سوجایئے۔ خیال رہے کہ سوتے وقت کروٹ سیدھی طرف اور سیدھا ہاتھ دائیں کان کے نیچے ہو۔ یہ عمل بلاناغہ تین مہینے کرنا ہے۔ انشاءاللہ رحیم و کریم اللہ کی رحمت سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔عمل کے دوران بیٹا آلے کے بغیر سونے کی کوشش کرے ۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔