Spiritual Healing

ہیبت ناک نقوش ۔ نیند میں باتیں کرنا

 

رومیصہ جہانگیر،جہلم: بھائی کچھ عرصے سے نیند میں باتیں کرتا ہے اور ڈرنے لگا ہے۔ جملے بے ربط ہوتے ہیں۔ عجیب و غریب آوازیں نکالتا ہے۔ آواز ریکارڈ کرکے ڈاکٹر کو سنائی تو انہوں نے بتایا کہ ذہنی دباؤ ہے۔ امی ابو نے سمجھایا کہ بے خوف ہوکر دل میں جو بات ہے، انہیں بتائے مگر بھائی کہتا ہے کہ وہ کچھ نہیں چھپا رہا۔ عمر 25 سال ہے۔ اچھے ادارے میں ملازمت ہے۔اس کے لئے لڑکی دیکھ رہے ہیں مگر درمیان میں یہ مسئلہ آگیا ہے۔ شک ہے کہ جادو یا آسیب نہ ہو۔

 جواب : جادو ہے نہ آسیب کا اثر، ڈاکٹر صاحب نے درست نشاندہی کی ہے۔ بھائی ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور اس کی ایک سے زیادہ وجوہات ہیں۔ اس سے ایسا عمل سرزد ہوا ہے جس سے ضمیر ملامت کرتا ہے۔ گھر کے معاملات اور رویے بھی دماغ پر دباؤ کی وجہ ہیں۔ دفتر میں ذہن کام کی طرف متوجہ ہوتا ہے اس لئے توجہ خوف اور ضمیر کی ملامت سے وقتی طور پر ہٹ جاتی ہےمگر گہری نیند میں خوف کے دبے ہوئے نقوش ہیبت ناک شکل میں ظاہر ہوکر بھائی کے شعور کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ اچھی علامت نہیں ہے۔ گھر کے بڑے دوسروں کی دل آزاری کرتے ہیں اور یہ طرزعمل بچوں میں منتقل ہوا ہے۔ علاج یہ ہے:

۱۔ کھانے میں نمک کی مقدار کم کی جائے۔

۲۔ بھائی سے کہئے کہ رات کو سونے سے پہلے وضو کرکے 15 منٹ تک سوچے سمجھے بغیرجو ذہن میں آئے، کاغذ پر لکھتا رہے ۔عمل 40 روز تک بلاناغہ کرنا ہے۔

۳۔ گھر میں سب اپنا محاسبہ کریں۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2022ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔