Spiritual Healing

چھوٹا گھر۔حقوق العباد


(نام شائع نہ کیا جائے) کراچی   : جو لوگ کماتے نہیں، ان کی ضروریات وقت پر پوری نہ ہوں تو ہنگامہ ہو جاتا ہے۔ سسر کا گھر چھوٹا ہے اور جگہ جگہ سے ٹوٹ رہا ہے مگر کوئی نئے سرے سے بنوانے یا دوسرا لینے کو تیار نہیں۔ گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا، بیماریاں، شک، ٹوہ میں رہنا اور عدم تحفظ کا احساس ہے۔ بنتے کام بگڑ جاتے ہیں۔ بچے نافرمان ہیں۔ چند افراد وظائف کے شوق میں اپنا علم دوسروں پر آزماتے ہیں اور نفسیاتی عوارض میں مبتلا ہیں۔ مہربانی فرما کر مسئلے کا حل بتائیں تاکہ زندگی پُرسکون اور خوش حال ہو جائے۔

جواب  : ذہنی خلفشار سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ صورتِ حال تبدیل کی جائے اور مقام تبدیل کر دیا جائے۔ کوئی ایک آدمی سب کی اصلاح نہیں کر سکتا جب کہ اس کی بات بھی نہ سنے۔ حقوق العباد میں شادی کے بعد رفیقۂ حیات کے چاہنے پر رہائش الگ ہونی چاہیئے۔ اخراجات کے معاملے میں آپ کو چاہیئے کہ آپ شوہر کے ساتھ تعاون کریں۔ الحمد اللہ اپ کے اندر صلاحیت موجود ہے۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ جولائی 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔