Spiritual Healing

ماؤتھ گارڈ ۔ دانت رگڑنے کی عادت


سمیرا رفاقت، لاہور:  ناخن چبانے کی عادت ہے، اب ہونٹ بھی چبانا شروع کردیئے ہیں۔ صبح اٹھتی ہوں تو دانتوں میں درد ہوتا ہے۔ میں نیند میں دانت گھستی ہوں۔ ساری علامات اضطراب اور ذہنی تناؤ کی ہیں۔  ڈینٹسٹ نے ماؤتھ گارڈ بنا کر دیا تاکہ دانت محفوظ رہیں ۔ نیند کے دوران دانتوں پر دباؤ پڑنے  سے ماؤتھ گارڈ گھس گیا ہے۔ ایک بار آدھی رات کو آنکھ کھلی تو معلوم ہوا کہ دانتوں میں باقاعدہ جنگ ہورہی ہے۔ اس عادت سے نجات کیسے ملے گی؟

جواب : سوتے وقت دانتوں کو ایک دوسرے سے رگڑنے کی وجوہات پر غور کیا جا ئے ۔ دانت گھسنے سے معالج حضرات امراض کی تشخیص کرتے ہیں ۔ اس  بیماری  کا تعلق سوئے معدہ  (معدے کی خرابی ) سے ہے۔کسی بزرگ تجربہ کار حکیم سے رجوع کیجئے۔ کتاب  ’’روحانی علاج‘‘میں بھی اس کا علاج لکھا  ہوا ہے ۔



 ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (مئی                2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔