Spiritual Healing

لباس پر لباس ۔ مایوسی


محمد سعد (سکھر) میرا معدہ اور جگر کم زور ہے۔ہتھیلیوں میں بہت پسینہ آتا ہے۔گردے میں پتھری بھی ہے۔ باقاعدگی سے مراقبہ کرتا ہوں۔ اس سے پہلے مراقبے کی کیفیات اچھی تھیں لیکن اب شدید گھبراہٹ ہوتی ہے۔ چلتا ہوں تو چکر آتے ہیں، مایوسی طاری رہتی ہے۔ خوش شکل ہوں پر جب سے طبیعت خراب رہنے لگی ہے۔ چہرے پر خوشی کی جگہ بیماری نے لے لی ہے۔ مجھے ٹیلی پیتھی سیکھنے کا بھی شوق ہے۔

جواب : اپنے لئے کرتا سلوائیں جو سر سے پیر تک لمبا ہو یعنی آپ برقعے کی طرح اوڑھ لیں۔ اس برقعے میں آنکھوں کی جگہ آنکھ اور کان کی جگہ کان بنائیں۔ آپ کے کان اور آنکھ، برقعے کی آنکھ اور کان کے اندر آجائیں۔ ناک کی جگہ ناک بنائیں۔ ناک کے سوراخ کھلے ہوں تاکہ سانس لینے میں آسانی ہو۔ موزے کی طرح ہاتھ ہاتھ ہوں دستانے کی طرح انگلیاں اور انگوٹھا بنا ہوا ہو۔ کمر کے اوپر کپڑے میں کولہوں کی جگہ سے ابھار ہو اور ٹانگوں کی طرح برقعے کی شلوار بنائی جائے۔ پیر موزے کی طرح ہوں۔ کرتا پاجامہ نما برقع پہن کر رات کو گھر میں چھت پر اکیلے جائیں اور ٹہلیں۔ ٹہلنے کے دوران سورہ مومنوں کی آیت 12سے14 کا ورد کریں۔ الارم لگا کر 15 سے 20 منٹ ٹہلیں اور آیت کا ورد کرتے رہیں۔ چھت سے واپس آکر بات کئے بغیر سو جائیں۔ تین مہینے عمل کریں۔

کتاب روحانی علاج سے ہر مرض کا الگ الگ علاج کریں۔ پہلے جگر کے علاج سے شروع کریں۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ جنوری  2020۔ماہنامامہ قلندر شعور


Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔