Spiritual Healing

صفائی۔بلڈ پریشر


ب۔ر ( کراچی)   : آپ نے جو علاج بتایا تھا اس سے غصہ اور خوف کم ہوا ۔ ذہن آزاد محسوس ہوتا ہے۔ ذہن میں آنے والی بات اکثر ہو جاتی ہے۔ رشتے آئے مگر بات نہیں بنی۔ مشق سے نیلا نقطہ نظر آیا ۔ آسمان پر سیاہ چوکور کپڑا دیکھا جو مغرب سے مشرق کی طرف دائروں میں آگے بڑھ رہا تھا۔ خواب دیکھا کہ شیطان صفت ہم زاد اپنے ساتھی کو دفنانے جا رہے ہیں، مجھے لے جانا چاہتے ہیں۔ میں بھاگ جاتی ہوں۔ پھر دیکھا کہ بزرگ امی کو بتا رہے ہیں کہ جھاڑو کیسے دیتے ہیں؟

جواب  :  شفا ہونے تک یہ عمل جاری رکھئے۔ عمل سے پہلے پورا غسل اور سر کے بال اچھی طرح دھونا ضروری ہے۔ نمک کا پرہیز کیجئے۔ بلڈ پریشر چیک کروائیے۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ نومبر 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔