Spiritual Healing
م۔ ف۔ع،حیدرآباد: میں 1990ء میں چھٹی یا ساتویں جماعت
میں تھا۔ گھر میں لڑائی جھگڑے کے ماحول کی وجہ سے بری صحبت میں پڑگیا۔ 30 سال سے
زیادہ عرصے سے اس عادت میں مبتلا ہوں ۔
ترک کرنے کی کافی کوشش کی لیکن&؟
جواب: پوسٹ کارڈ کے سائز کا نیگیٹو بنوائیے۔ رات کو سونے سے پہلے غسل کیجئے اور 10 سے 15 منٹ نیگیٹو بینی کرکے سیدھی کروٹ لیٹ جایئے ۔ صبح غسل کرکے فجر کی نماز پڑھ کر 40 منٹ سیر کیجئے۔ سیرکے دوران ذہن میں سبز رنگ کی لہریں دیکھنے کی کوشش کرنی ہے۔ مشق کی مدت 21 روز ہے ۔ رپورٹ سے مطلع کیجئے۔ گوشت اور گرم چیزوں سے پر ہیز ضروری ہے ۔ ول پاور استعمال کرکے اس عمل کو نہ کیجئے جو پریشانی کا سبب بنے۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔