Spiritual Healing
نام شائع نہ کریں (کراچی ): جوان بیٹے
کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑا اور بے سکونی ہے۔ ضدی، نافرمان اور خودغرض اور
بدزبان ہے۔ گھر کا کوئی کام نہیں کرتا۔
کچھ عرصے سے ایک لڑکی کے ساتھ دوستی ہے جس کی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑ دی
ہے۔ گھر سے کم نکلتا ہے ۔ رشتہ داروں کے
ساتھ میل جول نہیں ۔ اصلاح کے لئے وظیفے کئےلیکن! خیال آرہا ہے کہ تصویر الٹی
لٹکانے والا عمل کروں۔ اجازت کی درخواست ہے ۔ یہ عمل مناسب نہیں تو ایسا عمل تجویز
فرمائیں جس میں وہ مزاحمت نہ کرے
۔
جواب: جس طرح بھی ممکن ہو، نمک سے
پرہیز کروائیے ۔ رات کو سونے تک ماں بیٹے کے پاس رہے۔ جب وہ سوجائے تو پہلے درود ابراہیمی پڑھے جو نماز میں پڑھا جاتا
ہے۔ اس کے بعد ہلکی آواز سے بچے کا نام لے
اور ’’اے ‘‘سے مخاطب کرے اور یہ عبارت پڑھے۔
’’اے ۔نام۔ ! تم بہت
اچھے بیٹے ہو، تمہارے ذہن میں پاکیزہ خیالات آتے ہیں، اماں ابا کے تابعدار ہو ، ضد
نہیں کرتے، خوش رہتے ہو۔“
عمل 21 روز کرنا ہے۔ عمل کرنے سے پہلے وضو کرنا ضروری ہے۔ گھر میں عصر
مغرب کے درمیان جس کمرے میں بیٹا سوتا ہے
وہاں عمدہ قسم کا لوبان جلائیں۔
ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ ۔(نام)۔ کو سعید بنائے ۔ حسب استطاعت
خیرات کریں۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2021ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔