Spiritual Healing

روشن حافظہ ۔ کمزور حافظہ


عالیہ رشید، لاہور: میڈیا سائنس کی طالبہ ہوں ۔ اس شعبے میں مطالعے اور حافظے کی بہت اہمیت ہے۔ میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے کتب بینی کاشوق ہے اور کتابیں پڑھتی ہوں مگر حافظہ کمزور ہونے کی وجہ سے واقعات کا پس منظر اور کتابوں میں جو کچھ پڑھتی ہوں، یاد نہیں رہتا۔ ایسا لگتا ہے کہ دماغ کو زنگ لگ گیا ہے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پر فرق پڑا ہے۔ ذہن میں منفرد ideas نہیں آتے۔ تحریر، تقریر اور کام میں جدت کیسے لاؤں؟ میرے اندر اس شعبے کے تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت ہے۔ میں اچھا کام کرسکتی ہوں لیکن پتہ نہیں دماغ کو کیا ہوگیا ہے۔

جواب: آپ عشاء کی نماز کے بعد تین سو مرتبہ ’’یاعلیم‘‘ پڑھ کر بند آنکھوں سے تصور کیجئے کہ سر کے اندر دو دماغ ہیں ۔ ایک دائیں طرف اور ایک بائیں طرف ۔ بائیں طرف کے دماغ کو تصور میں 10منٹ اینٹی کلاک وائز گھمائیے ۔ گھڑی کی سوئی جس رخ پر گھومتی ہے، اگر اس کو متضاد رخ پر گھمایا جائے تویہ اینٹی کلاک وائز حرکت ہے ۔ اس کا تعلق لاشعور سے ہے۔

21 روز کے تصور سے ذہن تیز، دماغ طاقتور اور حافظہ روشن ہوگا ۔ اجازت کے بغیر کوئی صاحبہ یا صاحب یہ عمل نہ کریں۔

 


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔