Spiritual Healing

ایک چپ سو کو ہرائے۔ سسرال سے تعلقات

 

فائزہ ( کراچی) : شادی کو دو سال ہونے والے ہیں۔ بیٹی پیدائش کے دوران انتقال کر گئی۔ شادی کے کچھ عرصے تک سسرال والے ٹھیک تھے۔ بیٹی کے انتقال کے بعد رویہ بدل گیا۔ اب میں شوہر کے ساتھ امی کے گھر پر ہوں۔ شوہر اور میری بہت لڑائی ہوتی ہے۔ جب وہ اپنی امی اور بہن سے مل کر آتے ہیں تو مجھ سے بہت لڑتے ہیں اور رشتہ ختم کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ مجھے بھی غصہ آتا ہے۔ میں پہلے ایسی نہیں تھی۔ بیٹی کے انتقال کے بعد سے مزاج میں تبدیلی آئی ہے۔ چاہتی ہوں کہ ہمارا غصہ ختم ہو اور ایک دوسرے کی عزت کریں۔ بیٹی کے انتقال کو دس مہینے ہو گئے ہیں، دوبارہ حمل نہیں ٹھہرا۔ رسولی بھی ہو گئی تھی۔ تھائی رائیڈ کی وجہ سے وزن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایسا کیا کروں کہ شوہر سے تعلقات اچھے ہو جائیں اور اولاد کی نعمت عطا ہو۔

جواب : قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جو لوگ غصہ نہیں کرتے ( غصہ کھا جاتے ہیں) اور لوگوں کو معاف کر دیتے ہیں اللہ ایسے احسان کرنے والے بندوں سے محبت کرتا ہے۔ اس کا دوسرا رخ کیا ہے، اس بارے میں رات کو سونے سے پہلے سوچیئے اور سو جائیے۔

جب تک ذہن حقیقت اور الوژن سے واقف نہ  ہو اور ایک مرکزی نقطے پر یکسو نہ ہو تو کیفیات میں تغیر ہوتا رہتا ہے۔ دو میں سے اگر ایک یہ فیصلہ کرے کہ غصہ نہیں کرنا، ہر ناگوار بات پر صبر کرنا ہے تو معاملات آسان ہو جاتے ہیں۔ جب غصہ آئے، تین دفعہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے  پڑھ کر آسمان کی طرف دیکھیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔

            عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ ستمبر2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔