Spiritual Healing

آواز کس کی ہے؟ ۔ کانوں میں آوازیں


حذیفہ اسلم،کراچی: کانوں میں آوازیں آتی ہیں جیسے کوئی پکار رہا ہے یا کسی سے بات کررہا ہے ۔ متوجہ ہوتا ہوں تو آواز کی سمت معلوم نہیں ہوتی اور نہ کوئی نظر آتا ہے۔ آوازیں اس وقت محسوس ہوتی ہیں جب گہری سوچ میں گم ہوتا ہوں ۔ گھر والے کہتے ہیں کہ مجھے وہم ہوگیا ہے۔ آواز میں گونج زیادہ ہے، سمجھ میں نہیں آتا کہ آوازکس کی ہے اور کیا کہہ رہا ہے۔

جواب : بازاری کھانوں سے پرہیز کے ساتھ ساتھ کھانے میں نمک کی مقدار کم سے کم کرکے 40 روز بعد صورت حال سے مطلع کیجئے۔

 


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔