Spiritual Healing

آئینہ۔ فریب نظر


نام شائع نہ کریں (کراچی ) : رشوت اور سفارش کے بغیر مشکل سے اپنی قابلیت پر نوکری ملتی ہے اور محنت سے کام کرنے کے باوجود ختم ہو جاتی ہے۔ کام کو سراہا جاتا ہے پھر بہانہ بنتا ہے یا میری طبیعت ناساز ہو جاتی ہے۔ ساری زندگی یہی پریشانی اٹھائی ہے۔ جہاں نوکری کروں ، وہاں خواتین مجھے نیچا دکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔

جواب  :   آدم زاد دہری شخصیت ہے۔ ایک رخ اپنے آپ کو صحیح سمجھ کر دوسروں کو اپنا برا چاہنے والا، پریشانی اور وسوسے پر مبنی ہے۔ زندگی کے دوسرے زاویے میں فریب نظر نہیں ہے۔عام لوگ فریب نظر کو پسند کرتے ہیں اور حقیقی دنیا  کو بھولے ہوئے ہیں۔ حقیقی دنیا سے مراد جس میں شیطانی انسپائریشن نہ ہو کم سے کم ہو۔ آپ کا ذہن بتاتا ہے کہ آپ اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کو نظر انداز کرتی ہیں اور دوسروں کو کوتاہ نظر سمجھتی ہیں۔ ایسا نہیں ہے۔ ہر عورت اور مرد خود اپنا آئینہ ہے۔

آئینہ ایک تصویر کو دو دکھاتا ہے۔ ایک رخ وہ ہے جو الوژن کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور ایک رخ حقیقت ہے۔۔ الوژن کی تعریف یہ ہے کہ کسی چیز کو ثبات نہ ہو۔ یہ زندگی کی ایسی بیلٹ ہے جس میں قدم قدم پر دھوکا، فریب، حق تلفی، دوسروں کے مقابلے میں خود کو صاحب ِ خرد سمجھنا اور اپنے حقوق دوسروں پر قائم کرنا ہے۔ آدمی چاہتا ہے کہ میرے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے اور مجھے عزت و توقیر کی  نظر سے دیکھا جائے۔ مگر وہ اپنا طرزِ عمل اور اپنے اوصاف نہیں دیکھتا۔ آپ کی تحریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ خود آپ کے اندر وہ تمام معاملات متحرک ہیں جو توقعات سے وابستہ ہیں۔

 میری بہن ! کوئی آپ کے خلاف نہیں، آپ خود اپنے خلاف ہیں۔ دوسروں کی فکر کرنے کے بجائے اپنا محاسبہ کریں۔ آپ کو لوگوں سے جو توقعات ہیں، روز سونے سے پہلے ان کی فہرست بنائیں۔ کیا یہی توقعات دوسروں کو آپ سے نہیں ہیں۔۔۔؟

حل یہ ہے کہ دوسروں کی خدمت کو شعار بنالیں۔



حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ اگست 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔