Spiritual Healing
د۔ ص (کراچی): دائیں آنکھ کا پردہ پیدائشی طور پر
کمزور ہے ۔ چشمہ لگانے کے باوجود ٹھیک سے نظر نہیں آتا۔
جواب: کھانا کھانے کے ایک گھنٹے بعد مونگ پھلی کے اندر دانے گن کر گیارہ کی تعداد میں کھائیے— ایک ایک کرکے۔ اس پر پانی نہیں پینا۔واضح رہے کہ گیارہ مونگ پھلیاں نہیں—مونگ پھلی کے اندر گری۔ رات کو ’’الحق النوّر ‘‘ شمار کئے بغیر پڑھتے پڑھتے سوجائیے۔ بیچ میں بات نہیں کرنی—کان کے نیچے ہاتھ رکھ کر سیدھی کروٹ سوجایئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2023ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔