Spiritual Healing
ش ۔ ز، پشاور :
تیر اندازی کے کھیل سے وابستہ ہوں ۔ اس
میں یکسوئی اور توازن ہی سب کچھ ہے۔ اگر کمان سے تیر چھوڑتے ہوئے ہلکی سی جنبش ہوجائے یا سانس پر قابو نہ ہو تو
مہارت پیدا نہیں ہوتی۔ کیا مجھے
پیراسائیکالوجی سے مدد مل سکتی ہے
؟
جواب: بہترین مشق سانس پر کنٹرول ہے۔ مشق یہ ہونی چاہئے کہ سانس میں ٹھہراؤ پیدا ہو۔ صبح سورج نکلنے سے پہلے پرُسکون جگہ پر مشرق کی طرف منہ کرکے نماز کی طرح بیٹھ جایئے۔ آہستہ آہستہ ناک سے سانس لیجئے اور سینے میں روک دیجئے۔ گھڑی دیکھ کر پانچ سیکنڈ سانس روک کر رکھئے۔ پانچ سیکنڈ کے بعد ہونٹ گول کرلیجئے۔ اب زبان کی نوک تالو سے لگا کر آہستہ آہستہ سانس خارج کیجئے۔اس عمل کا دورانیہ پانچ سیکنڈ ہے۔ طبیعت اور سانس روکنے کی صلاحیت کے مطابق منہ گول کرکے جس طرح سیٹی بجاتے ہیں، سانس خارج کرنی ہے۔ سانس کے 10 چکر پورے کیجئے۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔