Spiritual Healing

شرارت ۔ آنکھیں ٹیڑھی



عائشہ تسنیم (راولپنڈی): بیٹے کی عمر چار سال ہے۔ ایک روز اس نے شرارت سے آنکھیں ٹیڑھی کرکے کہا کہ مجھے دو دو نظر آرہے ہیں۔ میں نے پیار سے سمجھایا کہ ایسا نہیں کرتے مگر وہ یہ کرتا رہا۔ اب اس کی آنکھ میں ٹیڑھ پن آگیا ہے۔ ڈاکٹر نے ڈبل وژن کا بتاکر فی الحال تین ماہ کے لئے چشمہ لگوایا ہے۔ اگر پیراسائیکالوجی میں کوئی علاج ہے تو برائے مہربانی بتایئے تاکہ بچے کی آنکھیں ٹھیک ہوجائیں۔

جواب: جو علاج ہورہا ہے، وہ صحیح ہے۔کتاب ’’روحانی علاج ‘‘ میں بھینگے پن کا علاج ہے۔ سونف، کوزہ مصری اور بادام کوٹ کرسفوف بنایئے اور روز دو ٹی اسپون کھلائیے۔ سونف اور بادام ہم وزن جب کہ کوزہ مصری کی مقدار ان سے کم ہو۔ 




’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔