Spiritual Healing

ثابت قدمی ۔ ملازمت چھوٹ جاتی ہے



طیب طاہر   (فیصل آباد):عرض یہ ہے کہ سات مہینے بے روز گار رہنے کے بعد دوبارہ ملازمت ملی ہے۔تقریباً ہر تین سے پانچ سال بعد مجھے ملازمت بدلنی پڑتی ہے اور تبدیلی میں طویل  وقفہ برداشت کر نا پڑتا ہے ۔ درخواست ہے کہ ایسا علاج تجویز کیجئے  کہ آئندہ  زندگی میں یہ صورت حال پیش نہ آئے اور معاشی آسودگی حاصل ہو ۔

جواب :  چلتے پھر تے وضو بے وضو پاکی ناپاکی میں یا حی یا قیوم اس طرح پڑھئے کہ دیکھنے والوں کو محسوس نہ ہو ۔ دل ہی دل میں پڑھئے ۔ فجر کی نماز الارم لگا کر وقت پر ادا کیجئے۔ سونے کے لئے لیٹیں توآنکھیں بند کر کے اپنا نام لیجئے اور اپنے اندر سے  کہئے کہ مجھے صبح فجر میں فلاں وقت جگا دو ۔آپ کے لئے بازار کے کھانوں سے پر ہیز ضروری ہے ۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (مارچ              2021ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔