Topics

مراقبہ کے فوائد

مراقبہ کرنے والے بندہ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

۱۔ خوابیدہ حالتیں بیدار ہوتی ہیں۔

۲۔ روحانی طور پر علوم منتقل ہوتے ہیں۔

۳۔ اللہ تعالیٰ کی توجہ اور قرب جلد حاصل ہوتا ہے۔

۴۔ منتشر خیالی سے نجات حاصل ہوتی ہے۔ ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے۔

۵۔ اخلاقی برائیوں سے نجات حاصل ہو جاتی ہے۔

۶۔ مختلف مسائل حل ہوتے ہیں۔ پریشانیوں سے بچ جاتا ہے۔

۷۔ ایسا بندہ بیمار کم ہوتا ہے۔

۸۔ مراقبہ کے ذریعہ بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

۹۔ اللہ تعالیٰ پر یقین مستحکم ہو جاتا ہے۔

۱۰۔ اپنے خیالات دوسروں کو منتقل کیے جا سکتے ہیں۔


Ism E Azam

خواجہ شمس الدین عظیمی


نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین میں ملے۔ اس زمانے میں چین ایک بڑا متمدن اور ترقی یافتہ ملک تھا اور علم و دانش کا ایک بڑا مرکز تھا۔ 1987ء میں مراقبہ ہال (جامعہ عظیمیہ) کا قیام عمل میں آیا۔ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی نے افتتاحی تقریر میں فرمایا تھا انشاء اللہ یہاں روحانی کلاسز کا اجراء ہو گا اور یہاں روحانی علم کی شمع روشن ہو گئی گفتہ و گفتہ اللہ بود کے مصداق مراقبہ ہال لاہور میں روحانی کلاسز شروع ہو گئیں ہیں کورس کی پہلی کتاب مرشد کریم کے لکھے ہوئے کتابچوں سے ترتیب دی گئی ہے۔ روحانی کلاس کی پہلی کتاب میں ابتدائی نوعیت کے روحانی سوال و جواب لکھے گئے ہیں مجھے یقین ہے کہ اگر طالبات اور طلباء ذوق و شوق سے اس کتاب کو استاد کی نگرانی میں پڑھیں اور تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل مراقبہ بھی کریں تو ان کے علم (Knowledge) میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔