Topics
۱۔
مراقبہ کرنے کی جگہ ایسی ہونی چاہئے جہاں نہ گرمی ہو نہ سردی ہو۔ معتدل ماحول ہو۔
۲۔
شور و غل اور ہنگاموں سے جگہ پاک ہو۔
۳۔
مراقبہ جہاں کیا جائے وہاں بہتر تو یہی ہے کہ مکمل اندھیرا ہو۔ اگر ایسا ممکن نہ
ہو تو زیادہ سے زیادہ اندھیرا ہونا چاہئے۔
۴۔
مراقبہ بیٹھ کر کیا جائے۔
۵۔
لیٹ کر مراقبہ کرنے سے نیند کا غلبہ ہو جاتا ہے اور مراقبہ کا مقصد فوت ہو جاتا
ہے۔
۶۔
مراقبہ کے لئے حالت نشست ایسی ہونی چاہئے جس میں آسانی سے بیٹھ کر مراقبہ کیا جا
سکے۔
۷۔
غصہ سے گریز کیا جائے۔
۸۔
نشہ سے بچا جائے۔
۹۔
مراقبہ باوضو کیا جائے۔
۱۰۔
مراقبہ ایک وقت مقرر کر کے کرنا چاہئے۔
۱۱۔
مراقبہ کھانے کے ڈھائی گھنٹے یا اس سے زیادہ وقفہ گزرنے کے بعد کیا جائے۔
۱۲۔
زیادہ سے زیادہ وقت باوضو رہنے کی کوشش کی جائے مگر بول و براز نہ روکا جائے تا کہ
طبیعت بھاری نہ ہو۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے
علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین میں ملے۔ اس زمانے میں چین ایک بڑا متمدن اور ترقی
یافتہ ملک تھا اور علم و دانش کا ایک بڑا مرکز تھا۔ 1987ء میں مراقبہ ہال (جامعہ
عظیمیہ) کا قیام عمل میں آیا۔ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی نے افتتاحی
تقریر میں فرمایا تھا انشاء اللہ یہاں روحانی کلاسز کا اجراء ہو گا اور یہاں
روحانی علم کی شمع روشن ہو گئی گفتہ و گفتہ اللہ بود کے مصداق مراقبہ ہال لاہور
میں روحانی کلاسز شروع ہو گئیں ہیں کورس کی پہلی کتاب مرشد کریم کے لکھے ہوئے
کتابچوں سے ترتیب دی گئی ہے۔ روحانی کلاس کی پہلی کتاب میں ابتدائی نوعیت کے
روحانی سوال و جواب لکھے گئے ہیں مجھے یقین ہے کہ اگر طالبات اور طلباء ذوق و شوق
سے اس کتاب کو استاد کی نگرانی میں پڑھیں اور تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل مراقبہ
بھی کریں تو ان کے علم (Knowledge) میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔