Topics

فرائڈ اور لی بی ڈو

جناب بی زمان صاحب، ڈپٹی سیکرٹری کے ساتھ ایک مرتبہ مجھے سینٹرل ہوٹل کراچی میں محترم دوست شان الحق حقی کے پاس جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں فرائڈ کا تذکرہ چل نکلا حقی صاحب نے فرمایا فرائڈ نے ایک اصطلاح ایجاد کی ہے ‘‘لی بی ڈو’‘ اس کا اُردو ترجمہ کیا ہے؟

میں کچھ نروس ہوگیا۔ اس لئے کہ میں انگریزی پڑھا ہوا نہیں ہوں۔ پلک جھپکنے کے عمل کے ساتھ میں نے دیکھا کہ حضور بابا صاحبؒ سامنے کھڑے ہیں۔ فرمایا ‘‘کہہ دو لی بی ڈو کا اردو ترجمہ نہیں ہوا ہے۔’‘

میں نے حقی صاحب سے عرض کیا کہ صاحب لی بی ڈو کااردو ترجمہ کوئی نہیں ہے۔ حقی صاحب نے کہا کہ لی بی ڈو کا اردو ترجمہ ہے۔

میں نے عرض کیا ‘‘ بتادیجئے کیا ترجمہ ہے؟’‘ حقی صاحب نے کہا، " میں کل بتاؤں گا۔"

اگلے روز میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے کہا کہ لی بی ڈو کا ترجمہ معلوم کرنے آیا ہوں۔ حقی صاحب بہت خوب اور مرنجاں مرنج انسان ہیں انہوں نے نہایت خندہ پیشانی سے جواب دیا کہ آپ کا کہنا صحیح ہے ابھی تک لی بی ڈو کا اردو ترجمہ نہیں ہوا ہے۔ 

جسم مثالی یا Aura

ایک مرتبہ جسم مثالی ۱؂  (Aura)  کا تذکرہ ہورہا تھا۔ اس خادم نے عرض کیا کہ جب اصل انسان جسم مثالی ہے اور 

گوشت پوست کا جسم اس کا لباس ہے تو جسم مثالی سے ہر وہ کام لیا جاسکتا ہے جو گوشت پوست کا جسم انجام دیتا ہے۔ 

حضور قلندر بابا اولیاءؒ نے فرمایا۔ " ہاں! یہ بات صحیح ہے۔"

میں نے عرض کیا، ‘‘ کیا بجلی کا سوئچ بھی آن، آف(On, Off) کیا جاسکتا ہے؟’‘

یہ بات میرے منہ سے نکلی ہی تھی کہ کٹ کی آواز آئی اور کمرے میں اندھیرا ہوگیا۔ کچھ دیر بعد سوئچ کے (ON) ہونے کی آواز آئی اور کمرے میں روشنی پھیل گئی۔ 


_________________________________________________________

۱؂ ظاہری جسم کی طرح انسان کے اوپر ایک اور جسم ہے جو گوشت پوست کے جسم سے تقریباً ۹ اِنچ اوپر ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔ اسی جسم کو جسم مثالی (Aura) کہا جاتا ہے۔ انسانی گوشت پوست کے جسم کا دارومدار اس جسم مثالی کے اوپر ہے۔ جسم مثالی کے اندر صحت مندی موجود ہے تو گوشت پوست کا جسم بھی صحت مند ہے۔ یعنی انسانی زندگی کے اندر جتنے تقاضے موجود ہیں وہ تقاضے گوشت پوست کے جسم میں پیدا نہیں ہوتے بلکہ روشنیوں سے بنے ہوئے جسم مثالی میں پیدا ہوتے ہیں اور وہاں سے منتقل ہوکر گوشت پوست کے جسم کے اوپر ظاہر ہوتے ہیں۔ اگر کوئی آدمی اس بات کی خواہش کرتا ہے کہ اس کو روٹی کھانی ہے تو بظاہر ہمیں یہ بات نظر آتی ہے کہ گوشت پوست کا بنا ہوا جسم روٹی کھا رہا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ جب تک جسم مثالی کے اندر بھوک کا تقاضہ پیدا نہیں ہوگا اور جسم مثالی گوشت پوست کے جسم کو بھوک یا پیاس کا عکس منتقل نہیں کرے گا، آدمی کھانا نہیں کھا سکتا۔ 

Topics


Tazkira Qalandar Baba Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

اس کتاب میں امام سلسلہ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء کے حالات زندگی، کشف و کرامات، ملفوظات و ارشادات کا قابل اعتماد ذرائع معلومات کے حوالے سے مرتب کردہ ریکارڈ پیش کیا گیا ہے۔


ا نتساب

اُس نوجوان نسل کے نام 

جو

ابدالِ حق، قلندر بابا  اَولیَاء ؒ  کی 

‘‘ نسبت فیضان ‘‘

سے نوعِ ا نسانی  کو سکون و راحت سے آشنا کرکے

 اس کے اوپر سے خوف اور غم کے دبیز سائے

 ختم کردے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر

انسان  اپنا  ازلی  شرف حاصل کر کے جنت 

میں داخل ہوجائے گا۔



دنیائے طلسمات ہے ساری دنیا

کیا کہیے کہ ہے کیا یہ  ہماری   دنیا

مٹی  کا  کھلونا ہے   ہماری تخلیق

مٹی  کا کھلونا  ہے یہ ساری   دنیا


اک لفظ تھا اک لفظ سے  افسانہ ہوا

اک شہر تھا اک شہر سے ویرانہ ہوا

گردوں نے ہزار عکس  ڈالے ہیں عظیمٓ

میں خاک ہوا خاک سے پیمانہ ہوا