Topics

عظمت

ایک مرتبہ لیٹر پیڈ (Letter-Pad) پر نام چھپوانے کیلئے حضور بابا صاحبؒ سے اجازت طلب کی۔’ حسن اخریٰ سید محمد عظیم برخیا‘ؔ ، لکھ کر خدمت میں پیش کیا گیا۔ حضور بابا صاحبؒ نے لفظ '' سید''  پر دائرہ بنادیا اور فرمایا کہ نام کے ساتھ یہ نہ لکھا جائے۔ عرض کیا گیا کہ آپ نجیب الطرفین سید ہیں۔ اس لئے درخواست ہے کہ '' سید''  لکھنے کی اجازت مرحمت فرمادی جائے۔ 

حضور بابا صاحبؒ نے فرمایا کہ '' سید''  لکھنا اس شخص کو زیب دیتا ہے جس کے اندر سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے کچھ تو اوصاف موجود ہوں اور یہ کہہ کر زار و قطار رونے لگے۔ اتنا روئے کہ ہچکیاں بندھ گئیں۔ روتے روتے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں ارشاد کیا۔ ‘‘ میں خود کو اس کا اہل نہیں سمجھتا کہ اپنے نام کے ساتھ '' سید'' لکھوں۔’‘


Topics


Tazkira Qalandar Baba Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

اس کتاب میں امام سلسلہ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء کے حالات زندگی، کشف و کرامات، ملفوظات و ارشادات کا قابل اعتماد ذرائع معلومات کے حوالے سے مرتب کردہ ریکارڈ پیش کیا گیا ہے۔


ا نتساب

اُس نوجوان نسل کے نام 

جو

ابدالِ حق، قلندر بابا  اَولیَاء ؒ  کی 

‘‘ نسبت فیضان ‘‘

سے نوعِ ا نسانی  کو سکون و راحت سے آشنا کرکے

 اس کے اوپر سے خوف اور غم کے دبیز سائے

 ختم کردے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر

انسان  اپنا  ازلی  شرف حاصل کر کے جنت 

میں داخل ہوجائے گا۔



دنیائے طلسمات ہے ساری دنیا

کیا کہیے کہ ہے کیا یہ  ہماری   دنیا

مٹی  کا  کھلونا ہے   ہماری تخلیق

مٹی  کا کھلونا  ہے یہ ساری   دنیا


اک لفظ تھا اک لفظ سے  افسانہ ہوا

اک شہر تھا اک شہر سے ویرانہ ہوا

گردوں نے ہزار عکس  ڈالے ہیں عظیمٓ

میں خاک ہوا خاک سے پیمانہ ہوا