Topics

مراقبہ سے علاج

مندرجہ ذیل مراقبوں کے ذریعے صحت و توانائی اور بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے۔

۱) نیلی روشنیوں کا مراقبہ

دماغی امراض، ریڑھ کی ہڈی، گردن کے مہروں میں خرابی اور ڈپریشن ختم کرنے کے لئے نیلی روشنی کا مراقبہ مفید علاج ہے۔
۲) زرد روشنیوں کا مراقبہ

نظام ہضم (Digestive System) حبس ریاح، آنتوں کی دق، پیچس، قبض، بواسیر، معدہ کا السر وغیرہ کے لئے۔

۳) نارنجی روشنیوں کا مراقبہ

سینہ کے امراض کے لئے (دق، سل، پرانی کھانسی، دمہ وغیرہ)

۴) سبز روشنیوں کا مراقبہ

ہائی بلڈ پریشر اور خون میں حدت سے پیدا ہونے والے امراض ،جلدی امراض، خارش، آتشک، سوزاک، چھیپ وغیرہ۔

۵) سرخ روشنیوں کا مراقبہ

لو بلڈ پریشر، اینیمیا(Anaemia) گٹھیا، دل کا گھٹنا، دل کا ڈوبنا، توانائی کا کم محسوس ہونا، بزدلی، نروس بریک ڈاؤن، دماغ میں مایوس کن خیالات آنا۔ موت کا خوف، اونچی آواز سے دماغ میں چوٹ محسوس ہونا وغیرہ کے لئے۔

۶) جامنی روشنیوں کا مراقبہ

مردوں کے جنسی امراض اور خواتین کے اندر رحم سے متعلق امراض کے لئے۔

۷) گلابی روشنیوں کا مراقبہ

مرگی۔ دماغی دورے، ذہن اور حافظہ کا ماؤف ہونا۔ دماغی دورے، ڈر اور خوف، عدم تحفظ کا احساس، زندگی سے متعلق منفی خیالات آنا، دنیا بیزاری سے نجات پانے کے لئے۔

نوٹ:
بیماریوں کے علاج کے لئے کوئی بھی مراقبہ معالج کی اجازت اور نگرانی کے بغیر نہ کیا جائے۔


Ism E Azam

خواجہ شمس الدین عظیمی


نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین میں ملے۔ اس زمانے میں چین ایک بڑا متمدن اور ترقی یافتہ ملک تھا اور علم و دانش کا ایک بڑا مرکز تھا۔ 1987ء میں مراقبہ ہال (جامعہ عظیمیہ) کا قیام عمل میں آیا۔ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی نے افتتاحی تقریر میں فرمایا تھا انشاء اللہ یہاں روحانی کلاسز کا اجراء ہو گا اور یہاں روحانی علم کی شمع روشن ہو گئی گفتہ و گفتہ اللہ بود کے مصداق مراقبہ ہال لاہور میں روحانی کلاسز شروع ہو گئیں ہیں کورس کی پہلی کتاب مرشد کریم کے لکھے ہوئے کتابچوں سے ترتیب دی گئی ہے۔ روحانی کلاس کی پہلی کتاب میں ابتدائی نوعیت کے روحانی سوال و جواب لکھے گئے ہیں مجھے یقین ہے کہ اگر طالبات اور طلباء ذوق و شوق سے اس کتاب کو استاد کی نگرانی میں پڑھیں اور تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل مراقبہ بھی کریں تو ان کے علم (Knowledge) میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔