Spiritual Healing

باب نمبر۲۳:آنکھ کی بیماریاں

آنکھ کی بیماریاں

نگاہ کی کمزوری

علامات

قریب کی نظر کمزور ہو تو تھوڑی دیر لکھنے پڑھنے یا نظر کا کام کرنے سے آنکھیں تھک جاتی ہیں اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا آ جاتا ہے۔ کتاب وغیرہ پڑھتے ہوئے حروف پر نگاہ نہیں جمتی اور حروف خلط ملط نظر آتے ہیں۔ آنکھوں میں سے پانی آتا ہے اور سر میں خفیف درد کی شکایت ہو جاتی ہے۔ بعض اوقات نظر دھندلا جاتی ہے۔

دور کی نظر کمزور ہو تو دور کی چیزیں صحیح طرح نظر نہیں آتیں جبکہ قریب کی چیزیں صاف نظر آتی ہیں۔

علاج

۱۔            آسمانی رنگ کی عینک دن میں دو تین گھنٹے کے لئے لگائیں

۲۔           Indigoرنگ پانی صبح و شام

۳۔          سبز رنگ پانی کھانے سے پہلے

۴۔          موٹے چکنے کاغذ پر دو دائرے بنائے جائیں۔ ایک میں نیلا رنگ اور دوسرے میں سرخ رنگ بھر کر گتہ پر یا ہارڈ بورڈ یا فارمیکا پر چپکا لیں۔ ۴ فٹ کے فاصلے سے صبح شام رات دس دس منٹ دیکھیں۔ کوشش کی جائے کہ دائرے دیکھنے کے دوران پلک نہ جھپکے یا کم سے کم جھپکے

۵۔          صبح سورج نکلنے سے پہلے ایسی جگہ بیٹھ جائیں جہاں سے سورج نکلتا ہوا نظر آئے۔ افق میں ایک منٹ تک پلک جھپکائے بغیر نکلتے سورج کو دیکھیں۔ ایک منٹ سے زیادہ نہ دیکھیں۔

۶۔           آسمانی رنگ پانی سے صبح اور سبز رنگ پانی سے رات کو آنکھیں دھوئیں۔

شبکوری

اسباب

زیادہ تر یہ بیماری وٹامن اے کی کمی سے ہوتی ہے۔

علامات

مریض دن میں دیکھ سکتا ہے۔ جوں جوں دن ڈھلتا ہے اور سورج کی روشنی کم ہوتی ہے اور شام کا وقت قریب آتا ہے آنکھ کی بینائی کم ہو جاتی ہے۔ گرمیوں کی نسبت سردیوں میں مرض میں اضافہ ہو جاتا ہے۔؂

علاج

۱۔            فیروزی رنگ کی عینک دن میں دو تین گھنٹے لگائیں

۲۔           نیلا رنگ پانی صبح و شام

۳۔          زرد رنگ پانی دونوں وقت کھانے کے بعد

۴۔          صبح شام آسمانی رنگ پانی میں بار بار آنکھیں کھولیں اور بند کریں۔ پانی معمول کے مطابق ٹھنڈا ہو گرم پانی استعمال نہ کریں۔ پانی صاف شیشے کے پیلاے میں رکھیں۔

آشوب چشم

اسباب

اس بیماری کی وجہ وائرس ہے۔ یہ لگنے والی بیماری ہے۔ احتیاط کرنی چاہئے کہ ایک دوسرے کا تولیہ رومال اور تکیہ استعمال نہ کیا جائے۔

علامات

پپوٹوں کے اندر کی جھلی اور کبھی ڈیلے کے اوپر کی جھلی سرخ ہوتی ہے اور آنکھ سے رطوبت بہتی ہے۔ آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں، آنکھوں میں چپڑ بنتا ہے اور پانی نکلتا ہے۔ سو کر اٹھنے کے بعد آنکھیں چپکی ہوئی ہوتی ہیں۔ آنکھوں میں کھٹک ہوتی ہے آنکھ کا ڈیلا ہلنے سے آنکھ میں کنکر پڑنے کا احساس ہوتا ہے اور بہت تکلیف ہوتی ہے۔

علاج

۱۔            آسمانی رنگ کی عینک دن میں دو تین گھنٹے کے لئے استعمال کریں

۲۔           نیلے رنگ کے پانی سے آنکھوں کو زیادہ سے زیادہ دھوئیں

۳۔          نیلے رنگ کی روشنی آنکھوں پر پندرہ منٹ تک ڈالیں

۴۔          نیلا رنگ پانی صبح دوپہر شام

۵۔          زرد رنگ پانی کھانے سے پہلے

۶۔           سبز پانی دونوں وقت کھانا کھانے کے بعد

گوہانجنی

گوہانجنی پلکوں کے جڑ کے ورم کو کہتے ہیں۔

اسباب

جسمانی کمزوری ذیابیطس اور نشاستہ دار غذا کے کثرت استعمال سے پلکوں کی جڑ پر ایک خاص قسم کا بیکٹیریا حملہ آور ہو جاتا ہے۔

علامات

متاثرہ پپوٹے میں درد حدت اور بھاری پن کا احساس متاثرہ پپوٹا سرخ اور متورم ہوتا ہے۔ آنکھ کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ متاثرہ پلک کی جڑ پر پیپ سے بھرا ہوا نقطہ کی طرح ایک دانہ ہوتا ہے جب وہ پھٹ جاتا ہے تو ورم ختم ہو جاتا ہے۔

علاج

۱۔            جس پلک کی جڑ میں ورم ہو اس پلک کو احتیاط سے نکال دیں

۲۔           گہرے سبز رنگ کی روشنی پندرہ منٹ تک پلکوں پر ڈالیں

۳۔          نیلا رنگ پانی صبح و شام

۴۔          بنفشی رنگ پانی دوپہر کھانے کے بعد

۵۔          سبز رنگ پانی کھانے سے پہلے

۶۔           سبز رنگ پانی میں صاف روئی بھگو کر آنکھ کو دھوئیں

۷۔          خالص عرق گلاب میں نیلی شعاعیں جذب کر کے دن میں تین چار مرتبہ آنکھوں میں ڈالیں

پپوٹوں کا ورم

اسباب

بچوں میں عموماً یہ مرض بیکٹیریا اور گندگی سے ہوتا ہے۔

بڑوں میں عموماً یہ مرض خشکی سر کی خشکی جلد کی خشکی اور الرجی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

علامات

پپوٹوں کے کناروں پر خشکی نظر آتی ہے۔ خشکی کے ذرات ہٹانے پر پہوٹے کے کنارے سرخ اور متورم نظر آتے ہیں۔ اور کبھی کبھار چھوٹے چھوٹے زخم بن جاتے ہیں۔ پپوٹوں میں خارش ہوتی ہے۔ پپوٹوں کا اندرونی حصہ گلابی ہوتا ہے۔

علاج

۱۔            آسمانی رنگ پانی صبح و شام

۲۔           سبز رنگ پانی کھانے سے پہلے

۳۔          پلکوں پر نیلے رنگ کی روشنی ڈالیں

آنکھ کی بیرونی جھلی کا ورم

اسباب

یہ ایک بہت ہی عام بیماری ہے۔ اس میں زیادہ تر بیکٹیریا کی وجہ سے سوزش ہوتی ہے لیکن وائرس الرجی اور کیمیکل کے Reactionکی وجہ سے بھی بیرونی جھلی متاثر ہوتی ہے۔

علامات

زیادہ تر آنکھ کی بیرونی جھلی گلابی ہوتی ہے۔ آنکھ میں سے پانی نکلتا ہے جو کہ بعد میں پیپ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ آنکھ میں درد ہوتا ہے بعض صورتوں میں نظر دھندلا جاتی ہے۔ صبح اٹھتے وقت پلکیں آپس میں چپکی ہوئی ہوتی ہیں۔

علاج

۱۔            نیلے رنگ کی روشنی پندرہ منٹ تک چہرہ خصوصاً آنکھوں پر ڈالی جائے۔ جس وقت روشنی ڈالیں آنکھیں بند رکھیں۔

۲۔           آسمانی رنگ کے پانی سے آنکھوں کو بار بار دھوئیں۔

۳۔          نیلا رنگ پانی صبح و شام پئیں۔

۴۔          زیادہ روشنی اور دھوپ کے وقت آنکھوں پر سبز رنگ کی پٹی اس طرح باندھیں کہ آنکھوں کے سامنے پردہ پڑا رہے۔


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)