Spiritual Healing

باب نمبر۱۷:ہارمونز کی بیماریاں

ہارمونز کی بیماریاں

تھائی رائیڈ ہارمونز کی زیادتی

اسباب

۱۔            تھائی رائیڈ غدود کی خود مدافعتی بیماری

۲۔           زہریلا گلائٹر (Goiter)۔ ایسا گائٹر جو تھائی رائیڈ ہارمونز کی زیادہ مقدار بنائے

۳۔          تھائی رائیڈ غدود کا ورم

۴۔          آیوڈائیڈ کی زیادتی کی وجہ سے

۵۔          تھائی رائیڈ کے کینسر کی وجہ سے

۶۔           غدہ نخامیہ (Pituitary Gland) کا زیادہ متحرک ہونا

علامات و شکایات

نروس (Nervous) ہوجانا، گرمی لگنا، دل تیز تیز دھڑکنا، ہاتھ پیروں میں رعشہ اچھی غذا کے باوجود وزن میں کمی عضلات کی کمزوری اسہال یا پاخانہ زیادہ آنا۔

علامات

گائٹر (Goiter) گرم چکنی جلد ہاتھوں اور زبان پر ہلکا ہلکا رعشہ نبض کا تیز ہونا آنکھوں کا باہر کو ابلنا پسینہ زیادہ آنا۔

علاج

۱۔            فیروزی رنگ پانی صبح و شام

۲۔           سبز رنگ پانی دوپہر و رات

۳۔          زرد رنگ پانی صبح و شام کھانے کے بعد

۴۔          آسمانی روشنی روزانہ ۳۰ منٹ تک غدود پر ڈالیں

۵۔          زرد شعاعوں کا تیل غدود کی جگہ دائروں میں مالش کریں

تھائی رائیڈ ہارمونز کی کمی

تھائی رائیڈ غدود (Thyroid Gland)

یہ غدہ ہوا کی نالی (Trachea) کے دائیں بائیں اور سامنے ہوتا ہے۔ اس میں سے دو بڑے ہارمونز نکلتے ہیں۔

۱۔ تھائی راکسن (Thyroxine)

ان ہارمونز کو T3اور T4بھی کہتے ہیں۔ یہ آئیوڈین سے بننے والے ہارمونز ہیں جو دماغی اور جسمانی نشوونما پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

۲۔           کیلسی ٹونن(Calcitonine)

یہ جسم میں کیلشیم کی مقدار کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

تھائی رائیڈ ہارمونز کی کمی کے اسباب مندرجہ ذیل ہیں:

۱۔            تھائی رائیڈ غدود کی خود مدافعتی بیماری

۲۔           آئیوڈین کی کمی

۳۔          T3اور T4بننے کے لئے درکار خامروں (Enzymes) کی کمی

۴۔          غدہ نخامیہ (Pituitary Gland) کی خرابی

شکایات

کمزری، تھکن، کمزور یادداشت، سردی لگنا، وزن کی زیادتی، قبض بالوں کا گرنا، آواز کا بھدا ہو جانا، بہرا پن، دم گھٹنا، جوڑوں اور عضلات کا درد ہاتھ پیر سن ہونا، سینے میں درد، عورتوں میں ایام کی تکالیف(خون کا زیادہ مقدار میں آنا یا زیادہ دنوں تک آنا)۔

علامات

سوکھی اور کھردری جلد آنکھوں کے اطراف سوجن پتلے اور کھردرے بال، جلد کا رنگ زرد ہو جانا، موٹی زبان، گفتگو کا آہستہ ہونا، ہائی بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن کا کم ہوجانا، پیٹ میں پانی بھر جانا، جلد پر سفید سفید نشانات کا پڑنا اور گائٹر یعنی تھائی رائیڈ غدود کا بڑھ جانا۔

علاج

۱۔            بنفشی رنگ پانی صبح و شام

۲۔           نارنجی رنگ پانی دوپہر و رات

۳۔          بنفشی رنگ کی روشنی سر پر اور تھائی رائیڈ غدود پر پندرہ منٹ تک ڈالیں

۴۔          زرد شعاعوں کا تیل گائٹر پر صبح و شام پانچ پانچ منٹ ہلکے ہاتھ سے دائروں میں مالش کریں


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)