دنیا سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں قید ہے

دنیا سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں قید ہے

Rubayat | October 2013


اک آن کی دنیا ہے فریبی دنیا

اک آن میں ہے قید یہ ساری دنیا

اک آن ہی عاریت ملی ہے تجھ کو

یہ بھی جو گزر گئی تو گزری دنیا

 

قرآن کریم :          لوگو! خدا کا وعدہ سچا ہے تو تم کو دنیا کی زندگی دھوکے میں نہ ڈال دے(5:35)

اس آدم کو دھوکہ دینے والی اور دھوکہ میں رکھنے والی دنیا محض ایک لمحہ ہے، یہ ساری دنیا ایک لمحہ زندگی میں قید ہے، اور اس ایک لمحاتی دنیا کے اصول کے مطابق اس آدم، اس بشر، اس آدمی، اس بندہ کو محض ایک گھڑی مستعار ملی ہے۔ اگر یہ زندگی بے کار محض باتوں میں گزر گئی تو ساری دنیا ہی گزر گئی۔ ہم نہ پیدا ہوئے، نہ جئے ، نہ اٹھے، نہ بیٹھے، نہ کچھ کیا، نہ کچھ سمجھا  گویا ایسے آئے کہ آئے ہی نہیں تھے۔ اس لیے اے بندے! جب تو اس دنیا میں آیا ہے تو کچھ کر گزر تاکہ قدرت نے تجھے جس مقصد کے پیداکیا ہے تو اس کو پورا کردے ورنہ  پچھتانا ہی پچھتانا مقدر بن جائے گا


More in Rubayat