بھول بھلیاں

بھول بھلیاں

Rubayat | May 2013


اچھی ہے بری ہے دہر فریا د نہ کر

جو کچھ کہ گزر گیا ہے اسے یاد نہ کر

دو چار نفس عمر ملی ہے تجھ کو

دوچار نفس عمر کو برباد نہ کر

 

قرآن کریم :          جو مصیبت بھی زمین میں یا تمہاری جانوں پر پڑتی ہے ایسی نہیں ہے جو کتاب میں نہ لکھی جا چکی ہو۔پارہ27۔الحدید۔22

دنیاوی زندگی ایک مختصر عرصہ قیام ہے، جس کے دوران انسان دو طرفہ جد وجہد کرنی ہے، ایک طرف تو اسے دنیاوی معاش کے لیے  ہاتھ پیر ہلانے ہیں ، دوسری طرف عمل ہی کے ذریعے اللہ تعالی سے اپنے ربط کی تجدید کرنی ہے،  عملا اس بات کا یقین حاصل کرنا ہے کہ سب کچھ اللہ کی طرف سے ہے، اس کے علاوہ ہر حال میں شکر گزار بندہ بننے کی  عادت ڈالنی ہے، جب  کہ دنیا وی عوامل ہر طرح سے اس کا ذہن اس طرف سے ہٹانے میں لگے ہوئےہیں ، اس صورت حال میں اگر وہ چوک گیا اور ماضی کی حسرتوں کے نوحے میں مصروف ہوگیا اور تمناؤں کی بھول بھلیوں میں کھو کر رہ گیا تو مارا جائے گا اور اس کی چار نفس کی زندگی رائگاں چلی جائے گی۔


More in Rubayat