Topics

غم اور تبسم۔ٹائیفائیڈ کے بعد کمزوری

س: میری عمر تقریباً 17سال ہے۔ میں سیکنڈ ائیر میں پڑھتا ہوں۔ مایوسی کے عالم میں صرف آپ کو سہارا سمجھتے ہوئے خط لکھ رہا ہوں۔ مایوس مت کیجئے گا۔ بچپن میں ایک دو مرتبہ ٹائیفائیڈ ہو جانے کی وجہ سے پہلے ہی کمزور تھا۔ بعد میں بری عادت کا شکار ہو گیا۔ 

جس سے میں روز بروز کمزور ہوتا جا رہا ہوں۔ گال اندر کی طرف دھنستے جا رہے ہیں۔

بنیادی طور پر میں ذہین ہوں۔ پڑھائی میں لائق ہوں۔ اور اس کے علاوہ گھر میں سب سے زیادہ ہنس مکھ ہوں لیکن صرف اس غم کو چھپانے کے لئے میں چہرے پر تبسم لائے رکھتا ہوں۔ تمام رشتے دار ہر وقت میری صحت کے متعلق فکر مند رہتے ہیں۔ کچھ ایسے مراحل یا مواقع بھی آئے ہیں جن سے میں مکمل طور پر خود فراموشی میں مبتلا ہو سکتا تھا۔ لیکن میں نے سب کچھ برداشت کیا۔ میری جگہ کوئی اور ہوتا تو شاید اب تک پاگل ہو جاتا۔

ج: فل سکیپ کاغذ پر (کاغذ سفید اور چمک دار ہونا چاہئے) سیدھی سیدھی سطروں میں ستارے بنائیں۔ روشنائی سیاہ اور چمک دار ہونی چاہئے۔ اس کاغذ کو فوٹو کی طرح فریم کرا لیں۔ رات کو سوتے وقت روشنی میں اس کاغذ کے اوپر بنے ہوئے ستاروں کو دیکھا کریں پندرہ منٹ تک اور پھر سو جائیں۔ یہ عمل چالیس روز تک کریں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****