Topics

بے جان انگلیاں پھیپھڑے

س: میری والدہ صاحبہ کو تین سال سے ایک بیماری لاحق ہے۔ وہ یہ کہ ان کی ہاتھوں کی انگلیاں بے جان ہو گئی ہیں۔ رات کے وقت سانس اکھڑ جاتا ہے۔ پھیپھڑے بے انتہا کمزور ہو گئے ہیں۔ روحانی علاج یا کوئی وظیفہ تجویز کر دیں۔ اگر آپ نے علاج تجویز نہیں کیا تو میں آپ کے رسالے سے باغی ہو جاؤں گا اور بازار سے کبھی نہیں خریدوں گا۔ کیونکہ جس چیز سے میری ماں کو فائدہ نہ پہنچے وہ میرے لئے بے کار ہے۔

ج: آپ کا خط پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھیں اور آپ کی والدہ صاحبہ کو صحت عطا کریں۔ ان کے ساتھ آپ کا  دلی تعلق بڑی سعادت ہے۔

آپ ایسا کریں کہ چینی کی تین طشتریوں پر:بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِo آلرٰتِلْکَ اٰیٰاتُ اَلکِتَابِ الْمُبِیْنِ oاَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ یَا فَارِقُ یَا فَارِقُ یَا فَارِقُ لکھ کر ایک پلیٹ صبح، ایک شام اور ایک رات کو پانی سے دھو کر پلائیں۔ کھانوں میں نمک کی مقدار کم سے کم کر دیں۔ معالج کے مشورے سے خالص شہد بھی کھلائیں۔ 

اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کریں۔ ہم سب بھی آپ کی والدہ کی صحت کے لئے دعاگو ہیں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****