Topics

پریشان ہوں۔ مٹی کھانے کی عادت۔ضد کرنا

س: آپ کا کالم روحانی ڈاک پڑھتا رہتا ہوں۔ بڑا بیٹا تقریباً تین سال کا ہے۔ جب یہ پیدا ہوا تھا تو کمزور تھا۔ کبھی پاخانے لگ جاتے، کبھی پیٹ میں ہوا بھر جاتی ہے۔ غصہ بھی بہت کرتا ہے اور روتے روتے ایک سانس میں چلاتا جاتا ہے۔ رنگ اس کا نیلا کالا ہو جاتا ہے بڑی مشکل سے اس کا سانس جاری کرتے ہیں۔ پھر اسے ہوش نہیں رہتی۔ بہت اچھے ڈاکٹروں کو اسے دکھایا ہے۔ اب آپ کی طرف رجوع کیا ہے۔ براہ کرم میرے اس بچے کا روحانی علاج بتا دیجئے۔ عمر بھر احسان مند رہوں گا۔ میرا بچہ کافی کمزور بھی ہے۔ 

کھاتا کم ہے کاغذ یا مٹی کوئی بھی چیز ہو کھا جاتا ہے۔

ج: تین مرتبہ

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم فردم مروج۔

پڑھ کر دودھ پر دم کر کے بچے کو پلائیں۔ جب بھی دودھ پلائیں یہ عمل کریں۔ گیارہ روز کے اندر اندر مٹی کھانے کی عادت چھوٹ جائے گی۔ ضد اور دوسری تکلیف کے لئے مندرجہ بالا تعویذ مومی کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کر کے آسمانی کپڑے میں سی کر بچے کے گلے میں ڈال دیں۔ دو پونڈ خیرات کر دیں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****