Topics

زرد شعاعوں کا پانی۔پتہ کا آپریشن

س: آج سے ایک سال قبل میری بیوی کا پتے کا آپریشن ہوا تھا کیونکہ پتے میں پتھری پڑ گئی تھی۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے پتہ ہی نکال دیا ہے لیکن اس کے بعد اب یہ پوزیشن ہے کہ جس دن سے آپریشن کرایا ہے عجیب حالت ہے کمزوری بے انتہا ہے۔ 

کھایا پیا بالکل نہیں لگتا۔ کبھی پیٹ میں درد شروع ہو جاتا ہے تو کبھی جسم میں درد ہوتا ہے۔ کوئی چیز ہضم نہیں ہوتی۔ ڈاکٹری دیسی اور ہومیوپیتھک علاج کر کے تھک چکے ہیں۔ اب تو میری بیوی بھی ناامید سی ہو جاتی ہے کہ کیا کریں کبھی کسی کے پاس جاتے ہیں تو کبھی کسی کے پاس لیکن ہماری بیماری جوں کی توں ہے۔ ایکسرے کی رپورٹیں بھی کرائی ہیں کبھی چھوٹے پیشاب میں نقص نکل آتا ہے تو کبھی انتڑیوں میں سوزش پڑی ہوئی نظر آتی ہے۔ عجیب حالت ہے۔ ہمارا ایک ہی بچہ ہے جس کی عمر اس وقت 5سال کی ہے اس کے علاوہ اس بچے سے پہلے دو بچے فوت ہو گئے تھے اور اس کے بعد ایک بچہ فوت ہو چکا ہے۔ خدا کے لئے میری بیوی کا کچھ کردیں کوئی ایسی چیز عنایت کر دیں کہ میری بیوی کی حالت بالکل ٹھیک ہو جائے پھر سے کھانا پینا اور چلنا پھرنا شروع کر دے اور بچے بھی ٹھیک پیدا ہوں۔

ج: دونوں وقت کھانے سے قبل زرد شعاعوں کا پانی دو دو اونس اور دونوں وقت کھانے کے بعد سرخ شعاعوں کا پانی ایک ایک اونس پلائیں، 21روز کے بعد حالات سے مطلع کریں۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****