Topics

خیالات کی فلم

س: میں ایک مقامی کالج کا طالب علم ہوں۔ مسئلہ میرا یہ ہے کہ مجھے اپنے آپ سے باتیں کرنے کی عادت ہو گئی ہے۔ ذہن پر ہر وقت خیالات کی یلغار رہتی ہے۔ اگر میں کسی سے باتیں کرتا ہوں تو بھی ذہن ادھر ادھر بھٹکتا رہتا ہے۔ اگر کلاس میں ٹیچر لیکچر دے رہا ہوں تو بھی ذہن حاضر نہیں ہوتا۔

اپنے آپ سے باتیں کرنے کی بیماری روزبروز شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔ خیالات کی فلم اتنی گہری ہو جاتی ہے کہ میں اس کا حصہ بن جاتا ہوں اور جو کچھ دیکھتا ہوں جو باتیں خیالات میں کرتا ہوں وہ زبان پر جاری ہو جاتی ہیں۔ کبھی یہ دیکھتا ہوں کہ بہت بڑا کھلاڑی بن گیا ہوں۔ کبھی دیکھتا ہوں کہ بہت بڑا گلوکار بن گیا ہوں۔ بس میں سفر کرتے ہوئے اپنے آپ سے باتیں کرتا رہتا ہوں۔

ج: صبح سویرے اور سونے سے پہلے ایک مرتبہ اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّاھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ اس عمل کو نوے دن کرنا ہے۔ اس عمل کے ساتھ ساتھ صبح سورج نکلنے سے پہلے کچی زمین یا گھاس پر کھڑے ہو کر آہستہ آہستہ سانس اندر لیں اور روکے بغیر آہستگی سے باہر نکال دیں۔ اس مشق کو گیارہ مرتبہ کریں۔ تین ماہ میں آپ کی ذہنی کیفیات نارمل ہو جائیں گی۔


Topics


Roohani Daak (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****