Topics
سوال: میرے بیٹے کو بہت غصہ آتا ہے ہر وقت دانتوں سے
ناخن کاٹتا رہتا ہے۔ صبح سویرے اٹھ کر پارک میں جاتا ہے۔ پھولوں سے بہت دلچسپی ہے۔
پندرہ سال کی عمر میں دو تین مختلف اسکولوں میں داخل کروایا گیا۔ ماسٹر سے ٹیوشن
بھی پڑھائی جاتی ہے لیکن ایک سے دس تک گنتی بھی نہیں سیکھ سکا۔ تمام مشہور دماغی
امراض کے ماہرین سے علاج کروایا۔ دماغ کا ایکسرے بھی ہو چکا ہے۔ دماغ میں کوئی نقص
نہیں۔ برائے کرم ایسا کوئی علاج بتایئے کہ جس سے خدا اس کو شفا دے۔ اللہ کا دیا
ہوا ہمارے پاس سب کچھ ہے۔ بس اس بچہ کی وجہ سے سارا گھر پریشان ہے۔
جواب: چاندی کا ایک کٹورا اور ایک رکابی بنوا لیجئے۔
تین ماہ تک چاندی کے کٹورے یا پیالے میں پانی پلایئے۔ اس بات کی کوشش کیجئے کہ
پانی اور کھانے کا استعمال چاندی کے ان برتنوں کے علاوہ دوسرے کسی برتن میں نہ کیا
جائے۔ کھانوں میں نمک کی مقدار کم کر کے چوتھائی کر دیں۔ بازار کا پسا ہوا نمک
ہرگز نہ کھایا جائے۔ لاہوری ثابت نمک گھر میں پیس کر استعمال کریں۔