Topics

سر کا آدھا حصہ گنجا ہو گیا ہے

سوال:   کچھ عرصے سے میرے سر، بھنوؤں سے سینے کے بال اور داڑھی مونچھوں کے بال گر رہے ہیں۔ سر کا آدھا حصہ بالکل گنجا ہو گیا ہے۔ پہلے خارش ہوتی ہے پھر بھوسی اور خشکی کے ساتھ بال گر جاتے ہیں۔ بال اسی قدر کمزور ہیں کہ پورا بال بھی نہیں گرتا بلکہ ٹکڑے ہو کر گرتے ہیں علاج سے مایوس ہو کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔ براہ کرم اس کا علاج بھی بتا دیجئے اور یہ بھی بتایئے کہ اس مرض کا سبب کیا ہے۔

جواب:  وجہ یہ ہے کہ پیدائشی طور پر والدہ کا دودھ کمزور تھا اور آپ کو دودھ اتنا ملا بھی نہیں جتنا ملنا چاہئے تھا جس حد تک دودھ کی طاقت کم ہو گئی تو بال بھوسی بن کر اڑ گئے۔ اس کا علاج بہت سہل ہے ایک بکری خرید لیجئے۔ بکری کے دودھ کے جھاگ صبح دوپہر شام جسم پر بالخصوص ان جگہوں پر جہاں بال ہوتے ہیں ملئے ساتھ ساتھ بکری کا دودھ پینے میں بھی استعمال کریں۔ جلد بازی سے کام نہ لیں۔ تین ماہ کے اس علاج سے نہ صرف یہ کہ بال گرنا بند ہو جائیں گے بلکہ نئے بال آ جائیں گے اور محفوظ رہیں گے۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی