Topics
سوال: میری عمر اٹھارہ سال ہے اور اپنے والدین کا
اکلوتا بیٹا ہوں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں احساس کمتری کا شکا رہوں۔ مجھ میں خود
اعتمادی اور مستقل مزاجی کا شدید فقدان ہے۔ میں اپنی عمر کے اعتبار سے بھی چھوٹا
لگتا ہوں۔ چھوٹے مجھ سے بڑے معلوم ہوتے ہیں۔ جبکہ میرے مزاج اور شخصیت میں بچپنا
ہے۔ چہرہ پر کوئی رعب داب نہیں۔ میرے دوست بلند خیالات کے مالک ہیں۔ مگر میں نہ
جانے اپنے آپ کو کیوں کمتر سمجھتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے دل سے اللہ کے سوا
ہر ایک کا ڈر اور خوف نکل جائے اور میں بلند حوصلہ اور بہادر بن جاؤں۔ میرے اوپر
بہت ذمہ داریاں ہیں کیونکہ میں بہت سی بہنوں کا ایک ہی بھائی ہوں۔
جواب: ہر نماز کے بعد اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ
وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚۖ پڑھ کر چند منٹ آنکھیں بند کر کے اپنے دل پر نظر
جمائیں اس عمل کو جاری رکھیں، خوف اور احساس کمتری سے نجات مل جائے گی۔