Topics
سوال: ذہن ماؤف رہتا ہے۔ کام کرنے میں دل نہیں لگتا۔
کسی محفل میں اور خاص کر اگر کسی لڑکی سے بات کرنے لگوں تو گھبراہٹ طاری ہونے لگتی
ہے اور ٹانگیں کپکپانے لگتی ہیں۔ لیکن کبھی کبھی اپنے اندر ایک جوش سا محسوس کرنے
لگتا ہوں اور پھر بڑے بڑے فیصلے بھی کر لیتا ہوں کہ یہ کروں گا، وہ کروں گا۔ لیکن
تھوڑی دیر کے بعد سب ٹھنڈا پڑ جاتا ہے اور پہلے جیسی حالت ہو جاتی ہے۔
جواب: ایک 9انچ 9 x
انچ کا سفید گتہ لے کر اس پر اپنے ہاتھ سے نارنجی رنگ کر دیں۔ چاہے واٹر کلر
استعمال کریں یا آئیل پینٹ، مقصد یہ ہے کہ رنگ کچھ دنوں کے بعد مدہم نہ پڑ ے۔ اس
رنگ شدید گتے کو اپنی خواب گاہ میں کسی ایسی جگہ لٹکا دیں جہاں آپ کی نظر بار بار
پڑتی ہو۔ آتے جاتے ارادتاً اس گتے کو دیکھا کریں۔ خاص طور پر رات کو سونے سے پہلے
دس سے پندرہ منٹ تک اس کو نظر جما کر دیکھیں۔ تین ماہ تک اس معمول پر کاربند رہیں
غیر مستقل مزاجی، مستقل مزاجی میں تبدیل ہو جائے گی۔ ہر نماز کے بعد دو منٹ تک
آنکھیں بند کر کے یا اللہ پڑھا دیں۔