Topics
سوال: میں گذشتہ کئی سالوں سے خارش کے مرض میں مبتلا
ہوں۔ بڑے بڑے اسپیشلسٹ کو دکھایا مگر ہر جگہ سے مایوس ہوا۔ مرض یہ ہے کہ میرے جسم
پر بال بہت ہیں اور بالوں کی جڑوں میں ہر وقت خارش ہوتی رہتی ہے۔ دیکھنے میں جلد
بالکل نارمل نظر آتی ہے بعض حصوں میں ہلکی ہلکی سرخ رنگت آ جاتی ہے خاص طور پر
سینے اور سر میں سر کے بالوں کی جڑوں میں سے ہر وقت ایک سفید سفید رطوبت نکلتی ہے۔
یہ رطوبت سوجی کی طرح سے جم جاتی ہے اور اس سے خارش ہوتی ہے۔ میرے سر کے تمام بال
گر چکے ہیں گو یہ کہ اب بھنوؤں اور داڑھی سے بال بھی گرنا شروع ہو گئے ہیں۔ ہر جگہ
سے مایوس ہو کر آپ کا سہارا تلاش کیا ہے۔
جواب: سرخ مرچ اور ہر قسم کا گوشت، گوشت میں انڈا بھی
شامل ہے، کھانا چھوڑ دیں۔ کھانوں میں نمک نہ ہونے کے برابر کھائیں۔ رات کو سوتے
وقت ایک چمچہ زیتون کا تیل پئیں
اور روزانہ سارے جسم پر روغن زیتون کی مالش
کریں۔ ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد غسل کریں۔ صابن کسی بھی قسم کا استعمال نہ کریں۔
صابن کی جگہ بیسن استعمال کریں۔ نیم کے پتے پانی میں خوب اچھی طرح جوش کر کے اس
پانی سے غسل کریں۔ نیم کے پتے اگر دستیاب نہ ہوں تو نہاتے وقت پانی میں ڈیٹول ڈال
لیں۔