Topics
سوال: میں ذہنی اعصابی اور جسمانی طور پر بہت زیادہ
کمزور ہوں۔ میری عمر 19سال ہے اور میں طالب علم ہوں۔ میں جو کچھ پڑھتا ہوں ایک دن
سے زیادہ یاد نہیں رہتا۔ میری دور کی نظر بھی بہت کمزور ہے۔ چشمہ کی عادت ڈالنے کی
بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوا۔ میرا جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ نظر آتا ہے۔ شکل ٹھیک
ٹھاک ہے لیکن ذرا بھی کشش نہیں ہے۔ جسم بے انتہا ڈھیلا ہے۔ اسی لئے میں کہیں جاتا
نہیں کیونکہ شرمندگی سی ہوتی ہے۔ میں کسی غلط عادت میں بھی مبتلا نہیں ہوں۔ میرے
والد بھی دبلے پتلے اور کمزور آدمی ہیں۔ شاید اسی وجہ سے میں کمزور ہوں۔ چاہتا ہوں
کہ صحت مند ہو جاؤں اور دماغی طور پر ہر وقت حاضر رہا کروں نیز میری شخصیت پرکشش
اور وجیہہ ہو جائے۔
جواب: صبح سورج نکلنے سے پہلے شمال کی سمت منہ کر کے
کھڑے ہو جائیں۔ آہستہ آہستہ سانس اندر لیں۔ سانس اندر کھینچتے ہوئے تصور کریں کہ
صحت و توانائی لہروں کی صورت میں اندر داخل ہو رہی ہے۔ جب سینہ سانس سے بھر جائے
تو دل ہی دل میں ایک مرتبہ یا رحیم یا مرید یا اللہ کا ورد کریں۔ اس کے بعد سانس
روکے بغیر باہر نکال دیں۔ اس عمل کو سات مرتبہ کریں۔ کچھ عرصہ بعد جب عادت ہو جائے
تو گیارہ مرتبہ کریں۔ غذا مچھلی اور کچی سبزیاں زیادہ کھائیں۔ ناقص غذاؤں سے پرہیز
ضروری ہے۔