Topics
سوال: میں پانچ وقت کا نمازی تھا۔ مذہبی محفلوں میں
شرکت کرتا تھا۔ قرآن بھی کچھ یاد تھا۔ پھر وقت نے ایسا پلٹا کھایا کہ اب پانچ وقت
میں سے ایک وقت کی بھی نماز ادا نہیں کرتا۔ نہ قرآن یاد رہا ہے نہایت غلیظ گالیاں
زبان پر چڑھ گئی ہیں جو ہر وقت بکتا رہتا ہوں۔ اتنے گناہ کئے ہیں کہ دل سیاہ ہو
گیا ہے۔ میں آپ کو خدا کا واسطہ دیتا ہوں مجھے کوئی ایسا طریقہ بتائیںکہ میرے قلب
کی سیاہی دھل جائے۔
جواب: اپنی والدہ یا کسی اور سے کہیں کہ جب آپ رات کو
گہری نیند سو جائیں تو وہ آپ کے سرہانے کھڑے ہو کر ایک بار سورۃ فاتحہ(الحمد شریف)
پوری سورہ اتنی آواز سے پڑھ دیں کہ آپ کی نیند خراب نہ ہو۔ اور اس وظیفہ کو چالیس
روز تک بلاناغہ جاری رکھیں۔