Topics
سوال: میرے دانتوں سے اکثر خون نکلتا رہتا ہے۔ کوئی
سخت چیز کھانے سے مسوڑھوں سے خون رسنے لگتا ہے۔ صبح سویرے اٹھنے پر منہ سے بدبو کے
بھبکے نکلتے ہیں۔ دو ماہ بعد میری شادی ہونے والی ہے۔ اگر دانتوں کی یہی حالت رہی
تو میری ازدواجی زندگی بری طرح متاثر ہو گی۔ کوئی وظیفہ یا دوا تجویز کردیں کہ
دانتوں کے اس موذی مرض سے نجات مل جائے گی۔
جواب: دانتوں کے امراض کا تعلق براہ راست معدہ سے ہوتا
ہے۔ معدہ کا نظام اگر صحیح ہے اور دانتوں کی صفائی کا پورا اہتمام کیا جائے تو
دانتوں کے امراض نہیں ہوتے۔
آپ کو جو مرض لاحق ہے طبی اصطلاح میں
پائیریا کہلاتا ہے۔ پائیریا میں مسوڑھوں کے اندر رطوبت جمع ہو کر سڑ جاتی ہے۔ اور
یہ رطوبت پیپ ملے خون کے ساتھ خارج ہوتی رہتی ہے۔ معدہ کی درستگی اور دانتوں کی
صفائی کے انتظام کے ساتھ ساتھ صبح سورج نکلنے سے پہلے پالک کے پتے پر الی جل سمی
ایک مرتبہ دم کر کے پالک کو خوب چبائیں۔ چباتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ لعاب
حلق کے اندر نہ جائے۔ پالک کے پتے کو چبا کر تھوک دیں۔ یہ عمل دن میں تین بار
دہرائیں۔ دانتوں کی صفائی کے لئے برش استعمال نہ کریں۔ ٹوتھ پیسٹ انگلی سے ملیں
اور انگلی سے ہی مسوڑھوں کا مساج کریں۔ رات کو سونے سے پہلے اور صبح نہار منہ