Topics

پیٹ کی تکلیف

سوال:   چند ماہ پہلے میں شدید بیمار ہو گیا۔ بیماری سے نجات تو مل گئی لیکن پیٹ کے شدید درد نے آ پکڑا۔ ہر طرح علاج کیا، قسم قسم کی دوائیں کھائیں لیکن کسی چیز سے فائدہ نہ ہوا۔ اب درد میں تو کچھ کمی ہو گئی ہے لیکن چار چار روز قبض رہتا ہے۔ دوا استعمال کرنے سے بے وقت تمام تھوڑی سی اجابت ہو جاتی ہے۔ وہ بھی پیٹ میں شدید درد کے ساتھ اس بیماری سے پہلے میں بالکل ٹھیک ٹھاک تھا لیکن بیماری کے بعد پیٹ کی تکلیف نے میرا جینا حرام کر رکھا ہے۔

جواب:  صاف و شفاف شیشے کی سفید رنگ کی بوتل لیں اسے خوب اچھی طرح تیز گرم پانی سے دھو کر دھوپ میں سکھا لیں اور اس میں ایک چوتھائی خالی بوتل چھوڑ کر آب مقطر(ڈسٹلڈ واٹر) بھر کر مضبوط کارک لگا کر بوتل کے اوپر زرد رنگ کا سیلوفین پیپر اس طرح چپکائیں کہ بوتل اطراف اور نیچے اوپر سے کاغذ کے اندر آ جائے۔ اس بوتل کو صبح گیارہ بجے سے دو بجے تک کھلی دھوپ میں رکھا رہنے دیں اور دونوں وقت کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے یہ پانی دو دو گھونٹ پی لیں۔ ایک مرتبہ کا تیار کیا ہوا پانی دو روز تک کارآمد رہے گا۔ یہ علاج ایک ماہ تک کر لیں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی