Topics
سوال: بچپن اور جوانی کے ابتدائی دور میں مجھے ہر قسم
کی روحانی مسرت حاصل تھی۔ لیکن پچھلے چار پانچ سالوں سے میں سخت ذہنی کشمکش میں
مبتلا ہوں۔ مجھے یہ روگ کھائے جا رہا ہے کہ تعلیمی میدان میں مجھے وہ درخشاں
کامیابیاں حاصل نہیں ہوئیں جو گذشتہ دور میں میرا خاصہ تھیں۔ مجھے یہ بھی علم ہے
کہ میری ذہنی نشوونما میں کوئی فرق نہیں آیا کیونکہ میری معلومات عامہحیرت انگیز
طور پر بڑھ چکی ہے۔ تعلیمی لحاظ سے اوسط کامیابیوں نے مجھے ذہنی مریض بنا دیا ہے۔
نتیجتاً موجودہ دور کی معمولی سی نا انصافی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔
جواب: رات کو سونے سے پہلے آدھ گھنٹہ تک مختلف زاویوں
سے اپنے دستخط کیجئے۔ زیادہ سے زیادہ چالیس روز میں مسئلہ حل ہو جائے گا۔