Topics

جنوری1998؁ء۔علم میں راسخ

اُسی (اللہ) کا ہے جو کچھ کہ ہے آسمانوں اور زمین میں۔ بھلا وہ کون ہے یہاں جو اس کے اذن کے بغیر سفارش کرے۔ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے۔ اور وہ نہیں پا سکتے اس کے علم میں سے بجز اُن کے جسے اللہ چاہے۔ (البقرہ)

                اور جو علم میں راسخ ہوتے ہیں سو کہتے ہیں کہ ہم اس پر (مشاہداتی طور پر) یقین لائے کہ سب کچھ ہمارے رب کی طرف سے ہے۔ (آل عمران)

                اللہ کے دوستوں کو نہ کوئی غم ہوتا ہے اور نہ ہی کبھی وہ غمگین ہوں گے۔ (یونس۔۶۲)

                اور ہماری آیات سن کر ان کا ایمان بڑھتا ہے۔ (انفال)

                اللہ کی خشیئت صرف علمائے فطرت کے دل میں ہو سکتی ہے۔ (فاطر ۲۸۰)

                جن لوگوں نے ہماری راہ میں جانفشانی کی، ضروری ہے کہ ہم بھی ان پر اپنی راہیں کھولیں اور بلاشبہ اللہ ساتھ ہے نیکی کرنے والوں کے۔ (عنکبوت۔۶۹)

 

نورِ نبوت

                مومن کا قلب اللہ کا گھر ہے۔ (حدیث نبوی)

                اللہ کے کچھ بندے ایسے ہیں کہ اگر کسی بات کی قسم کھا لیں تو اللہ اسے پورا کرنا اپنے اوپر لازم کر لیتا ہے۔

                 (حدیث نبوی)

                میرا بندہ ذکر کی کثرت سے میرا قُرب چاہتا ہے حتیٰ کہ وہ مجھے محبوب ہو جاتا ہے اور میں اس کے کان ہو جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے، آنکھیں بن جاتا ہوں جن سے وہ دیکھتا ہے، اس کی زبان بن جاتا ہوں جس سے وہ بولتا ہے، اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں جن سے وہ پکڑتا ہے اور میں اس کے پائوں بن جاتا ہوں جن سے وہ چلتا ہے۔ (حدیث قدسی)

                مومن کی فراست سے ڈرو کہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے۔ (حدیث نبوی)

                حکمت کی بات مومن کی گمشدہ چیز ہے، جہاں بھی اسے پائے حاصل کر لے کیونکہ وہی اس کا بہترین مستحق ہے۔ (حدیث نبوی)

                مومن قبول اشیاء میں تحقیق کرنے والا اور منافق بلا تامل جلد لینے والا ہوتا ہے۔ (حدیث نبوی)

Topics


Noor E Naboat Noor E Elahi

خواجہ شمس الدین عظیمی

ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ میں نور نبوت نورالٰہی کے شائع شدہ تقریباً تمام مضامیں کا ذخِرہ