Topics
ماں کی خدمت کا خصوصی خیال رکھئے۔
ماں، اولاد کے معاملے میں کمزور اور زیادہ حساس ہوتی ہے۔ ماں کے احساسات اور
قربانیاں بھی باپ کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہیں۔ اسلام ماں کے ساتھ خصوصی سلوک کی
ہدایت کرتا ہے۔
اللہ
تعالیٰ کا ارشاد ہے:
’’اور
ہم نے انسان کو ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرنے کی تاکید کی، اس کی ماں تکلیف اٹھا کر
اس کو پیٹ میں لئے لئے پھری اور ولادت کے وقت تکلیف برداشت کی۔ اور پیٹ میں اٹھانے
اور دودھ پلانے کی یہ مدت ڈھائی سال ہے۔‘‘
ایک
شخص حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا!
’’یا
رسول اللہﷺ! میرے نیک سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟‘‘
آپﷺ
نے ارشاد فرمایا: ’’تیری ماں۔‘‘
اس
نے پوچھا۔ ’’پھر کون ہے؟‘‘ حضورﷺ نے فرمایا۔ ’’تیری ماں‘‘۔
اس
نے کہا۔ ’’پھر کون ہے؟‘‘ آپﷺ نے فرمایا۔ ’’تیری ماں۔‘‘ اس شخص نے چوتھی بار یہی
سوال کیا تو اللہ کے پیارے نبیﷺ گویا ہوئے۔ ’’تیرا باپ۔‘‘
خواجہ شمس الدین عظیمی
ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ میں نور نبوت نورالٰہی کے شائع شدہ تقریباً تمام مضامیں کا ذخِرہ