Topics

فالج نہیں ہوتا

سوال:   میرے بھائی سخت علیل ہیں اس وقت ان کی حالت یہ ہے کہ وہ نہ بول سکتے ہیں، نہ چل سکتے ہیں اور جسم کا کنٹرول مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے حتیٰ کہ وہ خود کروٹ بھی نہیں بدل سکتے۔ ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ انہیں (PARKINSINISIM)پارکنسن ہے۔ یہ بیماری اس طرح شروع ہوئی کہ سب سے پہلے ان کے سیدھے ہاتھ میں درد ہوا۔ اس کے بعد ان کی چال خراب ہو گئی یعنی وہ اس طرح چلنے لگے کہ وہ پاؤں رکھنا کہیں چاہتے تھے لیکن پڑتا کہیں اور تھا یعنی ایک سیدھی لائن بنائی جائے تو اس میں نہیں چل سکتے تھے۔ اس دوران ان کا مختلف معالجین سے علاج ہوتا رہا۔ سب نے شبہ ظاہر کیا کہ انہیں فالج ہے اور فالج کی دوا چلتی رہی لیکن چونکہ فالج نہیں تھا اس لئے کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ چال مزید خراب ہوتی رہی اور اس دوران وہ بتاتے تھے کہ میرا سر بھی بھاری بھاری رہتا ہے۔ اسی دوران کسی غلط دوا کی وجہ سے ان کی حالت خراب ہو گئی پھر انہیں لیاقت ہسپتال میں داخل کرا دیا لیکن وہاں بھی مرض تشخیص نہ ہو سکا۔ ان کی طبیعت اور زیادہ خراب ہو گئی اور یہ لاٹھی پکڑ کر چلنے لگے اور ایک خاص بات کہ ان سب حالات کے دوران نہیں قبض کی شکایت رہی اور جو اب تک ہے۔ خیر اب تو وہ غذا ہی تقریباً نہیں کھاتے۔ صرف پانی دودھ جوس وغیرہ ہی پیتے ہیں۔ جناح ہسپتال میں داخل کر دیا جہاں ان کا مرض تشخیص کر لیا گیا اور انہیں ((PARKINSINSMکی بیماری بتائی گئی اور پھر چھٹی کر کے دوا تجویز کر دی گئی لیکن ان کی حالت نہ سنبھلی اور یہ مزید اپنا کنٹرول کھوتے رہے اور پھر یہ حالت ہوتی گئی کہ یہ ایک آدمی کے سہارا لئے بغیر نہیں چل سکتے تھے۔ اس کے بعد اب سے تقریباً ڈھائی تین مہینے پہلے دست آتے رہے اس کے بعد یہ بستر کے ہو کر رہ گئے۔ جناح ہسپتال میں دماغ کا ٹیسٹ ہوا جو کہ C.T.SCANکہلاتا ہے۔ اب ان کی حالت یہ ہے کہ وہ نہ تو بول سکتے ہیں اور نہ ہی خود سے کروٹ بدل سکتے ہیں یہ ایک دکھی بہن کی فریاد ہے۔ ظاہراً علاج سے تو مایوسی ہو چکی ہے۔ روحانی علاج کا سہارا لینا چاہتی ہوں۔

جواب:  رنگ اور روشنی سے علاج کے طریقہ پر صبح شام زرد شعاعوں کا پانی، کھانے سے پہلے نیلی شعاعوں کا پانی اور کھانے کے بعد سرخ رنگ کی شعاعوں کا پانی دو دو اونس پلائیں۔ آٹھ روز کے بعد ٹیلیفون کر کے حالات بتائیں۔ رنگین پانی تیار کرنے کا طریقہ رنگ و روشنی سے علاج میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی