Topics

ستارہ روشن ہے

سوال:   مجھے پچھلے سال یرقان ہوا تھا جو کہ بروقت علاج کروانے سے بالکل تندرست ہو گیا تھا مگر جب میں نے تعلیم مکمل کی اور مجھے ملازمت ملی ہے نہ جانے مجھے کیا ہو گیا ہے نہ طبیعت خراب ہوتی ہے نہ کوئی درد وغیرہ محسوس ہوتا ہے مگر متواتر چھے مہینے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میں ادھ موہ ہوں۔ میرے بدن میں جان نہیں ہے دل کرتا ہے کہ بستر پر ہی لیٹا رہوں۔ اب جس وقت میں آپ کو خط لکھ رہا ہوں میری یہ حالت ہے کہ پورا وجود اس طرح تھکا تھکا سا ہے جیسے میں نے منوں مٹی ڈھوئی ہو۔ تقریباً چھے مہینے سے یہی کیفیت ہے۔ میری جوانی کی عمر ہے مگر خدا کی قسم بوڑھوں سے بدتر ہوں ڈاکٹر اور حکیموں سے رجوع کیا سبھی کہتے ہیں کہ تمہیں کوئی بیماری نہیں ہے اور واقعی میں صورت سے بیمار لگتا بھی نہیں ہوں مگرجو اذیت میں جھیل رہا ہوں وہ کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ ایک بزرگ سے ملا انہوں نے فرمایا کہ تمہارا ستارہ روشن ہے مگر تمہارے خاندان میں کسی نے تم پر شیطانی عمل کر کے تمہیں ہر طرح سے نفسیاتی اور بدنی بیمار کر دیا ہے۔ انہوں نے تعویذ دیئے وہ بھی استعمال کر چکا ہوں مگر میری حالت وہی ہے جو پہلے تھی۔ اب آپ کہیں گے کہ یہ بزرگ نے دل میں وہم پیدا کر دیا ہے مگر قبلہ وہم کی بات تو صرف عقل و موقوف ہے۔ میں پڑھا لکھا آدمی ہوں اور میں واقعتا ایسا محسوس کرتا ہوں کہ میں نہ جانے جس اذیت میں گرفتار ہوں پھر عرض کر رہا ہوں کہ مجھے ایسا محسوس ہوتاہے کہ میں اندر سے سلگ رہا ہوں۔ خدارا مجھے اس کیفیت سے نجات دلایئے۔

جواب:  آپ کا جگر متاثر ہے اس تشخیص کے مطابق یونانی علاج کرایئے۔ اللہ تعالیٰ شفاء عطا کرینگے۔ آپ کے لئے معالج کی ہدایت پر پرہیز کرنا بھی ضروری ہے میری دانست میں آپ بدپرہیزی کرتے ہیں۔ نیلی شعاعوں کا پانی تیار کر کے 2اونس صبح اور شام پی لیا کریں۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی