Topics

زبان کھل جائے گی

سوال:   اس سال عیدالفطر کے پانچویں یا چھٹے روز میرے والد صاحب پر فالج کا حملہ ہوا جس سے بائیں طرف کا سر سے لے کر پاؤں تک کا سارا جسم ناکارہ ہو گیا لیکن بر وقت علاج کرانے پر آہستہ آہستہ ٹانگ اور دھڑ بھی ٹھیک ہو گیا لیکن بازو بالکل ناکارہ ہو گیا اس دوران ہم نے ہر جگہ سے اور ہر طرح کا علاج کرایا۔ بازو ویسے تو ناکارہ تھا لیکن ہر وقت بہت درد رہتا شاید بازو بھی آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جاتا لیکن دو ہفتہ پہلے فالج کا ایک اور حملہ ہوا۔ جس سے چہرہ بائیں طرف سے پھر ٹیڑھا ہو گیا اور زبان بھی بالکل بند ہو گئی۔ منہ ہی منہ میں کچھ کہتے ہیں اور ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ والد صاحب کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔ بازو تو پہلے ہی نکارہ تھا اب ٹانگ بھی تقریباً ناکارہ ہو گئی ہے۔

          فالج سے پہلے انہیں شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کی بیماریاں تھیں۔ فالج کے بعد شوگرتو بالکل ختم ہو گئی ہے لیکن بلڈ پریشر کی بیماری ابھی ہے۔ گزارش ہے کہ آپ میرے والد صاحب کے لئے جلد از جلد کچھ کریں اور کسی بہت قریب کے جمعہ کی اشاعت میں میرے خط کا جواب دے دیں۔ میرے والد صاحب کے لئے محفل مراقبہ میں دعا بھی کرا دیں۔ پانی تک نہیں پی سکتے۔ کبھی کبھار بڑی مشکل سے ایک دو گھونٹ پیتے ہیں کھانا نہیں کھا سکتے، کبھی کبھار بڑی مشکل سے ایک آدھ نوالہ کھا لیتے ہیں۔ دوائیاں اور گولیاں بھی نہیں کھا سکتے جب کھائیں گے نہیں تو کیسے آرام آئے گا۔ بالکل ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئے ہیں۔ ہم سے یہ سب دیکھا نہیں جاتا، پلیز آپ ان کے لئے جلد از جلد کچھ کریں۔

جواب:  صاف شفاف سفید پکے شیشے کی برنی میں سفید لاہوری نمک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈالیں۔ سفید چمک دار کاغذ پر

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم الرٰتلک اٰیات الکتاب المبینoالرحیم الرحیم الرحیم

لکھ کر برنی میں ڈال کر مضبوط ڈھکن لگا دیں۔ یہ برنی لکڑی کے اسٹول پر ایسی جگہ رکھ دیں جہاں والد صاحب کی نظر بار بار پڑتی رہے۔ والد صاحب سے کہیں کہ وہ برنی کے اندر نمک کو بار بار دیکھیں۔ انشاء اللہ زبان کھل جائے گی۔

Topics


Hazrat Key Masael

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی